یو پی ایس سی
ریٹائر لیفٹیننٹ جنرل جناب راج شکلا نے یو پی ایس سی کے رکن کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا
Posted On:
18 JUL 2022 6:14PM by PIB Delhi
ریٹائر لیفٹیننٹ جنرل جناب راج شکلا نے آج دوپہر کو یو پی ایس سی کی اسل عمارت میں واقع سنٹرل ہال میں یو پی ایس سی کے رکن کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
ہندوستانی فوج میں چار دہائیوں پر محیط کیرئیر میں جنرل شکلا نے عملاً وسیع خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کاؤنٹر انسرجنسی آپریشنز میں انفنٹری بریگیڈ، وادی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بارہمولہ ڈویژن اور مغربی سرحدوں پر ایک پیوٹ کور کی کمان سنبھالی۔
ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج - ویلنگٹن، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ - سکندرآباد اور نیشنل ڈیفنس کالج - نئی دہلی کے سابق طالب علم جنرل آفیسر نے نظریات اور فورس کی ساخت سے متعلق ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں دو ادوار گزارے۔ وہ ڈائریکٹر جنرل پرسپیکٹیو پلاننگ بھی رہے جہاں وہ ملٹری فیوچرز اور فورس ماڈرنائزیشن سے متعلق مسائل کو حل کرتے تھے۔ وہ ہندوستانی فوج کے باوقار تربیتی ادارے اور تھنک ٹینک - آرمی وار کالج کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
ایک پیشہ ور ہوا باز اور طاقتور مقرر، جنرل شکلا کو اسٹریٹجک - فوجی امور میں مستقل دلچسپی رہی۔ انہوں نے تقریباً 70 آرٹیکل لکھے/ اشاعتیں تصنیف کیں اور ہندوستان اور بیرون ملک 180 سے زیادہ مذاکروں اور سیمیناروں سے بالترتیب خطبہ پیش کیا اور حصہ لیا۔
ان کی انتہائی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں، انہیں 2021 کے یوم جمہوریہ پر پرم وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا۔
****
U.No:7713
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1842452)
Visitor Counter : 169