سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برگزیدہ شہریوں/مختلف طور پر معذور افراد کے لیے فوائد

प्रविष्टि तिथि: 05 APR 2022 4:45PM by PIB Delhi

حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بزرگ شہریوں / مختلف طور پر معذور افراد کے لیے بورڈنگ اور ڈی بورڈنگ کو آسان بنانے کی غرض سے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

بزرگ شہریوں/مختلف طور پر معذور افراد (وہیل چیئر استعمال کرنے والے مختلف معذور افراد سمیت) کو معیاری ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے اقدامات کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ

بزرگ شہریوں/مختلف طور پر معذور افراد (وہیل چیئر استعمال کرنے والے مختلف معذور افراد سمیت) کو معیاری ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے اقدامات کی تفصیلات:

وزارت ریلوے:

  1. الیکٹرک ملٹیپل یونٹ (ای ایم یو) لوکل ٹرینوں میں مختلف معذور افراد (دیویانگجن) کے لیے ڈبہ مخصوص رکھا گیا ہے۔
  2. دوسرے کمپارٹمنٹس کے برعکس، وہیل چیئرز کے داخلے کے لیے دروازے کو مرکز کی جگہ سائیڈ س میں منتقل کیا گیاہے تاکہ ویل چئیر کے داخلےکو سہل بنایا جا سکے۔
  3. ڈس ایبلڈ فرینڈلی انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) کے ڈیزائن کردہ ایس ایل آر ڈی (سیکنڈ کلاس کم لگیج کم گارڈ وین اور ڈس ایبلڈ فرینڈلی کمپارٹمنٹ) کوچز کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ کوشش کی جاتی ہے کہ ہرایک میل/ایکسپریس ٹرین میں کم از کم ایک کوچ ہو جس میں آئی سی ایف قسم کے کوچ ہوں۔ اس وقت، 3519 آئی سی ایف قسم کے ایس ایل آر ڈی کوچز (31 مارچ 2021 تک) ہندوستانی ریلوے کے بیڑے میں شامل کئے جا چکےہیں۔
  4. مزید برآں، پروڈکشن یونٹس نے پہلے ہی ایل ایچ بی سیکنڈ لگیج، گارڈ اور دیویانگ کمپارٹمنٹ (ایل ایس ایل آر ڈی) قسم کے کوچز دیویانگ مسافروں کے لیے تیار کرنا شروع کر دیے ہیں جنہیں آہستہ آہستہ آئی آر میں شامل کیا جارہا ہے۔
  5. اب تک، تقریباً 485 ایل ایچ بی قسم کے ایل ایس ایل آر ڈی/ ایل ڈی ایس ایل آر کو پروڈکشن یونٹس کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور ہندوستانی ریلوے میں شامل کیا گیا ہے اور پیداواری منصوبہ میں اضافہ کے ساتھ ایل ایس ایل آر ڈی کے مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
  6. ان کوچز میں ایک موزوں ڈیزائن کردہ کمپارٹمنٹ اور ٹوائلٹ ہے جو معذور/وہیل چیئر سے چلنے والے مسافروں کی ضروریات کے مطابق ہے۔ ان کوچوں میں وسیع داخلی دروازے، وسیع برتھ، وسیع کمپارٹمنٹس، بڑے بیت الخلا اور بیت الخلا کے دروازے وغیرہ فراہم کیے گئے ہیں۔ بیت الخلاء کے اندر مدد کے لیے سائیڈ کی دیواروں پر اضافی گراب ریلز اور کم اونچائی پر واش بیسن اور آئینہ بھی بیت الخلاء کے اندر دستیاب ہیں۔
  7. مندرجہ بالا کے علاوہ، مزید تمام پروڈکشن یونٹس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 920 ملی میٹر چوڑائی کے کم از کم دو دروازے فراہم کریں، مستقبل میں تمام نئے تیار کردہ کوچز میں کوچ کے ہر طرف ایک دروازہ ہوگا۔ اس سے کوچوں کے اندر دیویانگجن مسافروں کی بہتر رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اے سی اکانومی کوچز جو حال ہی میں تیار کیے گئے ہیں اور تیار کیے جا رہے ہیں وہ ایسے دروازوں سے لیس ہیں۔
  • VIII. بصارت سے محروم مسافروں کی مدد کے لیے، انٹیگریٹڈ بریل سائنیج، یعنی بریل اسکرپٹ کے ساتھ سپر امپوز کردہ اشارے، تمام نئے تیار کردہ کوچز میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، موجودہ کوچوں میں اس کی ریٹرو فٹمنٹ بھی مرحلہ وار جاری ہے۔

ii ۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت:

سڑک نقلوحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر نوٹیفکیشن 959 (ای) مورخہ 27 دسمبر 2019 کے ذریعے دیویانگ کو دوستانہ خصوصیات فراہم کرنے کے لیے سنٹرل موٹر وہیکل رولز میں ترامیم نوٹیفائی کی ہیں۔ فٹنس معائنہ کے وقت ترجیحی نشستوں کے انتظامات، نشانیاں، بیساکھیوں/ کین/ واکرز کی حفاظت، ہینڈ ریل/ سٹینچنز، ترجیحی سیٹوں پر کنٹرول اور وہیل چیئر کے داخلے/ رہائش/ تالا لگانے کے انتظامات مختلف طور پر معذور مسافروں یا کم نقل و حرکت والے مسافروں کے لیے وہیل چیئر کے لیے انتظامات کی جانچ پڑتال اور یقینی بنانا شامل ہیں۔

III۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ:

مورخہ 24اگست2021 کو اپ ڈیٹ کردہ معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعہ شروع کی گئی قابل رسائی ہندوستان مہم (سگمیا بھارت ابھیان) کی رپورٹ کے مطابق یہ بتایا گیا ہے کہ نقل و حمل کے شعبے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر نقل و حمل کے شعبے کی خدمات میں بنیادی ڈھانچے میں رسائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس طرح، ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس ٹرمینلز کے ساتھ ساتھ کیریئرز (ریلوے کے کوچز، بسیں، وغیرہ) اور متعلقہ خدمات جیسے ٹکٹ بکنگ، پوچھ گچھ، بکنگ اسٹیٹس، خصوصی مدد کی بکنگ وغیرہ کو معذوروں کے لیے دوستانہ بنایا جا رہا ہے۔

قابل رسائی بھارت مہم کی رپورٹ میں مختلف طور پر معذور افراد کو معیاری ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

  • دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے معذور افراد کے لیے رکاوٹ سے پاک سفر کا تجربہ تیار کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
  • نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کولکتہ میں وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے کم اونچائی والے کاؤنٹر۔
  • چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے، تمل ناڈو میں رکاوٹوں سے پاک بورڈنگ کے لیے ایرو برجز۔
  • دیوی اہلیا بائی ہولیکر ہوائی اڈے، اندور، مدھیہ پردیش میں آسانی سے منتقلی کے لیے ای کارٹ خدمات۔
  • دہرادون ریلوے اسٹیشن میں نیویگیشن میں آسانی کے لیے بریل ٹیکٹائل نقشے اور بریل انڈیکیٹرز/سگنیج ہینڈریل کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں۔

بسوں میں فراہم کردہ قابل رسائی خصوصیات:

  • وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے بورڈنگ میں آسانی کے لیے چوڑے دروازے اور فولڈ ایبل ریمپس۔
  • صوتی اعلان کے نظام اور معلومات کا ویڈیو یا ڈیجیٹل ڈسپلے۔
  • ایمرجنسی رسپانس ڈیوائسز - الارم بٹن اور آگ بجھانے والے آلات قابل رسائی بلندیوں پر واقع ہیں۔
  • محفوظ تالے اور بیلٹ والے وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے مخصوص جگہ اور بزرگوں، حاملہ خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشست۔
  • معلومات (جیسے سیٹ نمبر اور اسکے بعد کےاقدام) گرافیکل اور بریل اشارے کا استعمال کرتے ہوئے دستیاب کرائی گئی۔

شہری ہوا بازی کی وزارت:

شہری ہوا بازی کی وزارت کی سالانہ رپورٹ 2020-21 کے مطابق بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  • تمام ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز میں آسانی سے داخلے کی نقل و حرکت اور باہر نکلنے کی سہولت کے لیے تمام جسمانی رکاوٹوں کو ہٹا نا۔
  • سیکورٹی ہولڈ ایریاز میں فریکنگ بوتھس کے ڈیزائن کو تبدیل کرنا تاکہ سیکورٹی چیک کے دوران بزرگوں کو چڑھنے اور اترنے کی ضرورت نہ پڑے۔
  • خاص طور پر ہوائی اڈوں پر گاڑیوں سے اترنے کے بعد اور جب تک کہ وہ شخص چیک ان کاؤنٹرز تک نہ پہنچ جائے انہیں مدد/سہارا فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینا۔
  • بزرگوں اور ایئر لائنز کے بکنگ دفاتر میں مدد کی ضرورت والوں پر خصوصی توجہ دینا۔
  • ایئر لائنز میں سیٹوں کے ریزرویشن اور مخصوص کرنے میں ترجیح دینا؛

ان اقدامات کے علاوہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ سے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے 90.80لاکھ روپے کی بجٹ جاتی معاونت فراہم کی۔ سال 2018-19 میں وزارت شہری ہوا بازی کو 30 الیکٹرک آپریٹڈ گالف کارٹ کے لیے 8 نامزد ہوائی اڈوں پر آپریشن کے لیے اور بزرگ شہریوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ان کے سفر کی کلاس سے قطع نظر اور کسٹمر کی اطمینان کی مطلوبہ سطح کو حاصل کرنے کے لیے، ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا (اے اےآئی) کویہ فنڈز جاری کئےگئے تھے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7701

(ش ح - اع - ر ا)   


(रिलीज़ आईडी: 1842446) आगंतुक पटल : 154
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali