ریلوے کی وزارت

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او  نے ’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کی معروف ہفتہ تقریبات کا آغاز کیا


بھارتی ریلوے 18 جولائی سے 23 جولائی تک ، ہفتہ بھر چلنے والی تقریبات کا آغاز کرے گی

معروف ہفتہ تقریبات کے پروگرام  ریلوے اسٹیشنوں اور تاریخی اہمیت کی حامل ریل گاڑیوں پر مرتکز ہیں

75 ریلوے اسٹیشنوں کو فریڈم اسٹیشن اور 27 ریل گاڑیوں کو اسپاٹ لائٹنگ کے طورپر شناخت کیا گیا ہے

Posted On: 18 JUL 2022 5:39PM by PIB Delhi

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او، جناب وِنے کمار ترپاٹھی  نے آج ریل بھون میں ’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کی معروف ہفتہ تقریبات کا آغاز کیا۔ آزادی کی جدو جہد میں 75 شناخت شدہ اسٹیشنوں/27 ریل گاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، بھارتی ریلوے 18 جولائی سے 23 جولائی تک ہفتہ بھر چلنے والی تقریبات کا اہتمام کرے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب ونے کمار ترپاٹھی نے کہا، ’’آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک جزو کے طور پر، اس ہفتہ  یعنی ’آئیکانک ویک‘ کے دوران جن بھاگیداری اور جن آندولن کے بھرپور جوش و جذبے کے تحت ’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ نامی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جو کہ نوجوان، نئے اور مشہور بھارت کی امنگوں اور خوابوں کے ساتھ ماضی کی جدوجہد آزادی کی اقدار اور عظمتوں کی ہم آہنگی کو پیش کرے گی ۔ یہ ہفتہ 23 جولائی 2022 کو ایک سنگ میل پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔‘‘

معروف ہفتہ تقریبات کے پروگرام ریلوے اسٹیشنوں اور تاریخی اہمیت کی حامل ریل گاڑیوں پر مرتکز ہوں گے۔ اس کے لیے، 75 ریلوے اسٹیشنوں کو فریڈم اسٹیشن کے طور پر اور 27 ریل گاڑیوں کو اسپاٹ لائٹنگ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ 24 ریاستوں کے ان تمام 75 اسٹیشنوں  میں، لائٹیں لگانے اور سجاوٹ کے ساتھ ساتھ، مقامی زبان میں نکڑ ناٹک، روشنی اور آواز  کے شوز، ویڈیو فلموں/ حب الوطنی پر مبنی نغموں کی ویڈیو کی نمائش، وغیرہ جیسے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، جن کا مقصد جن بھاگیداری میں اضافہ کرنا ہے۔ ’آزادی کی ریل گاڑی‘ کے پس منظر میں تصاویر کی نمائش اور سیلفی پوائنٹ بھی قائم کیے جائیں گے اور یہ مکمل معروف ہفتہ تقریبات کے دوران اِن اسٹیشنوں کی عمارتوں میں قائم رہیں گے۔ 23 جولائی 2022 کو دہلی میں منعقد ہونے والے سنگ میل پروگرام  میں متعلقہ مقامی علاقے کے مجاہدین آزادی  کے کنبہ اراکین کو مدعو کیا جائے گا جو اپنی داستانیں ساجھا کریں گے۔

ریل گاڑیوں کے اسپاٹ لائٹنگ پروگرام کے تحت، مجاہدین آزادی کے کنبوں کے ذریعہ 27 شناخت شدہ ریل گاڑیوں کوان کے ابتدائی اسٹیشنوں سے جھنڈی دکھاکر رخصت کیا جائے گا۔ ان ریل گاڑیوں کو مناسب طریقہ سے سجایا جائے گا اور ہمارے شہریوں خصوصاً ہماری نوجوان نسلوں کے فائدہ کے لیے ان ریل گاڑیوں پر تاریخی حقائق کی منظر کشی کی جائے گی۔

مسافروں اور عوام میں بڑے پیمانے پر حب الوطنی کا جوش و جذبہ پیدا کرنے کے لیے ، یہ معروف ہفتہ تقریبات ملک بھر میں ازحد اثر انگیز ثابت ہوں گی اور اس کے مزید اثرات فریڈم اسٹیشنو اور اسپاٹ لائٹ ریل گاڑیوں میں نظرآئیں گے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7706



(Release ID: 1842444) Visitor Counter : 451


Read this release in: English , Hindi , Punjabi