صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹروں کو گاؤں میں پریکٹس  کرنے کی  ہمت افزائی کے لئے کئے گئے اقدامات 

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 APR 2022 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی 5 /اپریل، 2022 /

عوامی صحت اور اسپتال ایک ریاستی موضوع ہے ۔ اس لئے دیہی علاقوں سمیت  صحت نظام کو مستحکم کرنے سے متعلق تمام معاملات متعلقہ  ریاستی  /یوٹی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ البتہ قومی صحت مشن  کے تحت  صحت اورخاندانی  بہبود کی وزارت اپنے  حفظان صحت کے نظام کو مستحکم کرنے   اور اپنی ضرورت کے مطابق  پروگراموں کے نفاذ کے منصوبوں  (پی آئی پی)  کے لئے ڈاکٹروں کی بھرتی  سمیت   ریاستوں کو  مالی اور تکنیکی امداد  فراہم کرتی ہے۔

این ایچ ایم  کے تحت ملک کے  دیہی اور دوردراز کے علاقوں  میں پریکٹس کرنے  کے لئے ڈاکٹروں کی ہمت افزائی کی خاطر کئی طرح کی ترغیبات اور اعزازیئے  فراہم کئے جارہے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دیہی اور دور دراز علاقوں میں  خدمات انجام دینے کے لئے ہارڈ ایئر الاؤنس اور ان  کے لئے رہائشی کوارٹر  تاکہ وہ ایسے علاقوں میں سرکاری صحت   مراکز میں  خدمات انجام دینے   کے لئے   رضا مند ہوسکیں۔
  • خواتین کے  امراض کی ماہرین ، ہنگامی طور پر دیکھ بھال کے لئے تربیت یافتہ دائی  (ایموسی ) ، بچوں کے امراض کے ماہرین ، بیہوش   کرنے  کےماہر ڈاکٹر(ایل ایس  اے ایس) تربیت یافتہ ڈاکٹروں کے لئے خصوصی اعزازیہ  تاکہ     دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں ضرورت پڑنے پر  آپریشن کے ذریعہ بچوں کی پیدائش کی جاسکے۔  
  • وقت پر  اےاین سی چیک اپ اور ریکارڈنگ  کو یقینی بنانے کی خاطر ڈاکٹروں اور اے این ایم کی خصوصی مراعات، اور جنسی صحت سرگرمیوں کے لئے   مراعات  ۔
  • ریاستوں کو  اجازت ہے کہ وہ   ادائیگی میں لچک  جیسے  ’’یو کوٹ ، وی پے‘‘ (آپ مانگیں ، ہم دیں گے)  حکمت عملی  سمیت اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو راغب کرنے کے لئے  تنخواہوں  کی پیشکش   کرسکے۔  
  • غیرمالی  ترغیبات جیسے  دشوار گذار علاقوں میں  کام کرنے والے عملے کے لئے   پوسٹ گریجویٹ کرسوں میں ترجیحی داخلہ اور دیہی علاقوں میں رہائش کے لئے بہتر بندوبست وغیرہ کی بھی   این ایچ ایم کے تحت  پیش کش کی گئی ہے۔  
  • ماہرین کی کمی پر قابو پانے کی خاطر این ایچ ایم کے تحت ڈاکٹروں کو مختلف   صلاحیتوں  کی تربیت کی جاتی ہے۔    صحت نتائج میں بہتری حاصل کرنے کی خاطر این ایچ ایم کے تحت   موجودہ ایچ آر کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا  بھی ایک  بڑی حکمت عملی ہے۔
  • نیشنل میڈیکل کمیشن آف انڈیا   کے ضابطوں  کے لئے   این ایم سی ایکٹ 2019 کی دفعہ 51 کے مطابق  ریاست کے   دیہی / دور دراز /دشوار گذار علاقوں میں   ایک سال   خدمت انجام دینے کے لئے   نمبروں میں  دس فی صد کا اضافہ اور  پی جی  میڈیکل کورسوں میں  داخلے کے لئے   نیٹ(پی جی)  میں  30 فی صد نمبروں میں اضافے کی پیش کش ۔ اس کے علاوہ    ریاستی حکومت میں   سروس  میں موجود ڈاکٹروں کے لئے  میڈیکل کی ڈپلومہ کی سیٹوں میں ان ڈاکٹروں کے لئے 50 فی صد  ریزرویشن  فراہم کیا جارہا ہے جو   دور دراز  یا دشوار گزار علاقے میں کام کرچکے ہیں۔ 

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے یہ بات آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے  کہی۔

*****

ش  ح۔ و ا ۔ ج

UNO-7694


(ریلیز آئی ڈی: 1842326) وزیٹر کاؤنٹر : 97
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Bengali , Telugu