بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے پائپ شدہ قدرتی گیس میں گرین ہائیڈروجن کو ملانے کے لیے گجرات گیس لمیٹڈ (جی جی ایل) کے ساتھ معاہدہ کیا

Posted On: 05 APR 2022 7:12PM by PIB Delhi

 

صاف ستھرے ماحول پر مسلسل توجہ کے ساتھ، این ٹی پی سی نے این ٹی پی سی کاواس میں جی جی ایل (گجرات گیس لمیٹڈ) کے پائپ شدہ قدرتی  گیس (پی این جی) نیٹ ورک میں گرین ہائیڈروجن کو ملانے کی پہل کی ہے۔ جناب موہت بھارگو، سی ای او، این ٹی پی سی آر ای ایل اور ای ڈی آر ای، این ٹی پی سی، اور جناب سنجیو کمار، ایم ڈی-  جی جی  ایل اور جی ایس پی ایل کی موجودگی میں آج دونوں کمپنیوں کے درمیان ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

این ٹی پی سی کاواس کے موجودہ ایک  میگاواٹ کے تیرتے سولر پروجیکٹ سے بجلی کا استعمال کرکے گرین ہائیڈروجن تیار کی جائے گی۔ اسے پہلے سے طے شدہ تناسب میں پی این جی کے ساتھ ملایا جائے گا اور این ٹی پی سی  کاواس ٹاؤن شپ میں کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر، پی یان جی  میں ہائیڈروجن کی ملاوٹ کا فیصد تقریباً 5فیصد  ہوگا اور کامیابی سے تکمیل کے بعد، اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

این ٹی پی سی ملک میں توانائی کی سب سے بڑی افادیت ہے جس کی متنوع ایندھن کے مکس کے ساتھ 69 جی ڈبلیو کی نصب  شدہ صلاحیت ہے۔ این ٹی پی سی گروپ ایک دہائی میں 60 جی ڈبلیو آر ای حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور گرین ہائیڈروجن اسپیس میں کئی پائلٹ پروجیکٹس کو انجام دے رہا ہے۔

جی جی ایل  ہندوستان کی سب سے بڑی سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کمپنی ہے اور اس کی موجودگی 6 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام علاقہ  کے 43 اضلاع میں ہے۔

این ٹی پی سی کاواس میں ہائیڈروجن ملاوٹ کا یہ منصوبہ ایک اہم کوشش ہے اور ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ کھانا پکانے کے شعبے کی ڈی کاربنائزیشن اور ملک  کی توانائی کی ضروریات کے لیے خود کفالت کی جانب ایک قدم ہے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7695


(Release ID: 1842320) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Marathi