صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کینسر، ذیابیطس، قلبی امراض اور فالج کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے قومی پروگرام کے بارے میں تازہ ترین صورت حال
Posted On:
05 APR 2022 3:43PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند کا صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ، نیشنل ہیلتھ مشن برائے کینسر، ذیابیطس، قلبی امراض اور فالج کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی سی ڈی سی ایس ) کے تحت، نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) کے ایک حصے کے طور پر، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر مبنی اور وسائل دستیابی کی شرط کے ساتھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے، آلات، انسانی وسائل کی ترقی، صحت کو فروغ دینے اور روک تھام کے لیے بیداری پیدا کرنے، جلد تشخیص، انتظام اور غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کے علاج کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مناسب سہولت کے لیے ریفرل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ این پی سی ڈی سی ایس کے تحت، 682 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک، 191 ڈسٹرکٹ کارڈیک کیئر یونٹس، اور 5408 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر این سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔
ملک میں این ایچ ایم کے تحت عام این سی ڈیز یعنی ذیابیطس، ہائی پر ٹینشن اور عام کینسر (زبانی، چھاتی اور سروائیکل) کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی پہل اور جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی ہے ۔ اس اقدام کے تحت، 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ان کی اسکریننگ کے لیے ہدف بنایا گیا ہے۔ ان عام این سی ڈیز کی اسکریننگ آیوشمان بھارت - صحت اور تندرستی کے مراکز کے تحت خدمات کی فراہمی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ کل 7,04,631 تسلیم شدہ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ (اے ایس ایچ ایز)، 2,19,113 معاون نرس مڈوائف (اے این ایم)/ملٹی پرپز ورکرز (ایم پی ڈبلیو)، 28,912 اسٹاف نرسیں، 76,567 کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ اوز) اور 29648 میڈیکل آفیسرز (ایم اوز) کو عام این سی ڈیز کی عالمگیر اسکریننگ پر تربیت دی گئی ہے۔
این سی ڈی کے روک تھام کے پہلو کو جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت آیوشمان بھارت ہیلتھ ویلنس سنٹر اسکیم کے ذریعے، فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی سطح پر ٹارگٹڈ کمیونیکیشن کے ذریعے مضبوط کیا جاتا ہے۔ این سی ڈی کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لیے دیگر اقدامات میں قومی اور بین الاقوامی یوم صحت منانا اور کمیونٹی بیداری کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال شامل ہے۔ مزید برآں، ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعے صحت مند کھانے کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ کو نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے، اور آیوش کی وزارت کے ذریعہ یوگا سے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، این پی سی ڈی سی ایس این ایچ ایم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پروگرام نفاذی منصوبوں (پی آئی پیز) کے مطابق این سی ڈیز کے لیے بیداری پیدا کرنے (آئی ای سی) والی سرگرمیوں کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔
مزید، پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایف سی - ایکس وی ) نے ریاستوں کو دیہی ذیلی صحت مراکز اور دیہی بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سیز) میں 16,377 کروڑ روپے کی گرانٹ کی سفارش کی ہےاور کمیونٹی کے قریب جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ تشخیصی بنیادی ڈھانچے کو تعاون فراہم کرنے کےلئے 2,095 کروڑ روپےکی گرانٹ کی شہری پی ایچ سیز کے لئے سفارش کی ہے۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 7689
(Release ID: 1842311)
Visitor Counter : 123