جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جل جیون مشن کے تحت 35 مہینوں میں 6.56 کروڑ سے زیادہ نئے پینے  کے پانی کے نئے نل کنکشن فراہم کئے گئے


ملک میں 51 فیصد سے زیادہ دیہی آبادی پینے کاپانی حاصل کررہی ہے

مائی جی او وی نےجل جیون مشن پر سب کا وکاس ماہ کو اس کا اہتمام کیا


Posted On: 15 JUL 2022 10:00PM by PIB Delhi

 

 

آزادی کاامرت مہوتسو کے حصے کے طور پر مائی جی او وی  نے سب کا وکاس ماہ کوئز سیریز کااہتمام کیا ہے تاکہ شہریوں میں اہم  اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ اس سیریز میں چوتھا کوئز جل جیون مشن پر مبنی ہے ۔

آن لائن کوئز یکم جولائی کو شروع ہوا تھا اور 20 جولائی 2022 تک جاری رہے گا ۔ کوئی بھی شخص   https://quiz.mygov.in/quiz/sabka-vikas-mahaquiz/  پر کلک کرکے کوئز میں حصہ لے سکتا ہے۔ 10 سوالوں کے جواب کے لئے 200منٹ کاٹائم سلاٹ الاٹ کیا گیا  ہے۔ ریاست سے متعلق خصوصی سوالات ، 12علاقائی زبانوں میں پوچھے گئے ہیں۔ ان زبانو ں میں انگلش، ہندی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ ، ملیالم، مراٹھی، اڑیا، پنجابی اور تیلگو شامل ہیں ۔  شرکا کو نقد انعام جیتنے کےلئے موقع دیا جائے گا۔

 شرکا سے کوئز کے سوالات  ہر گھر جل پروگرام جل جیون مشن، پینے کے پانی کی اہمیت کے بارے میں پوچھے جائیں گے۔  اس پروگرام کے تحت کوئی بھی شخص فائدہ حاصل کرسکتاہے ۔ جل جیون مشن  ملک بھر میں عوام ، مستفیدین اور مختلف شراکت داروں کو مدعو کرتاہے تاکہ وہ اس میں شرکت کرسکیں تاکہ پا نی سے متعلق اپنی معلومات کاٹیسٹ دے سکیں۔  سب سے زیادہ اسکور کرنےوالے ہزارشرکا کو 2000 روپئے کانقد انعام دیا جائے گا۔

 

جل جیون مشن کا اعلان 15 اگست 2019 کو وزیراعظم  ج ناب نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کیا تھا۔ جل جیون مشن جل کے پانی کی سپلائی کو  یقینی بنانے کے لئے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اشتراک سےنافذ کیا گیا ہے تاکہ 2024 تک مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر  مقررہ معیار کے مطابق مناسب مقدارمیں ہر دیہی گھر کو پانی مل سکے ۔

15 اگست 2019 کو کل 18.93 کروڑ دیہی گھروں میں سے 3.23 کروڑ (17فیصد) گھروں کو پینے کے پا نی کے کنکشن کی رسائی حاصل ہوئی تھی- اس طرح 15.70 کروڑ باقی کنبو ں کو  روز مرہ کے پانی کی ضرورت کے لئے دریا، تالاب، جھیل، ا سٹینڈ کوسٹ اور جھرنوں پرہی انحصار کرناپڑا تھا ۔

35 مہینےمیں جل جیون مشن  نے 6.56 کروڑ سے زیادہ پینے کے پانی کے نئے نل کے کنکشن فراہم کئے ہیں ۔ آج ملک میں 51 فیصد سے زیادہ دیہی آبادی پینے کاپانی حاصل کررہی ہے ۔

جل جیون مشن سے متعلق مزید معلومات کے لئے ایک ڈیڈیکیٹڈ موبائل ایپ  (صرف اینڈرائڈ پر )  https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dhwaniris.jjm سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔

جل جیون مشن ویب سائٹ  پر   https://jaljeevanmission.gov.in/ . رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

*************

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.7680



(Release ID: 1842268) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Bengali