نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے گورنروں سے ریاستوں کے رہنما کے طور پر کام کرنے کی اپیل کی


‘گورنر کا دفتر کوئی آرائشی اور سیاسی عہدہ نہیں ہے’: نائب صدر جمہوریہ

جناب نائیڈو نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹیوں کا دورہ کریں، صحت کے اقدامات میں شراکت دار بنیں

نائب صدر جمہوریہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں، لیفٹیننٹ گورنروں اور ایڈمنسٹریٹرز کے لئے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا

Posted On: 17 JUL 2022 7:45PM by PIB Delhi

 

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج گورنروں سے زور دیکر کہا کہ وہ ریاستوں کے لیے ‘رہنما’ کے طور پر کام کریں اور اس بات کو دیکھیں کہ حکومت ہند کی طرف سے فنڈ فراہم کیے جانے والے پروگراموں کو ریاستوں کے ذریعہ صحیح طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کا دفتر ‘‘نہ کوئی آرائشی عہدہ ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی عہدہ ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ ان کے طرز عمل کو ریاستی انتظامیہ کے لیے ‘مثال قائم کرنا’ چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں، لیفٹیننٹ گورنروں اور منتظمین اور ان کی شریک حیات کو آج اُپ راشٹرپتی نواس میں ان کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔

جناب نائیڈو نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹیوں کے چانسلر کے کردار میں اپنی ریاست میں زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیوں کا کثرت سے دورہ کریں اور طلباء اور عملے کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کی اس کے خد و خال اور روح کے مطابق نگرانی کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے مشورہ دیا کہ گورنر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تپ دق کے خاتمے اور صحت سے متعلق آگاہی کے دیگر اقدامات میں بھی اہم شراکت دار بن سکتے ہیں۔ ٹیکہ کاری کی مثال دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے نشاندہی کی کہ کس طرح لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دینے کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ملک میں اموات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ گورنرز مختلف ٹیکہ کاری مہموں میں شراکت دار بنیں اور لوگوں کے ساتھ بات چیت میں صحت مند کھانے پینے کی عادات کی اہمیت پر بھی زور دیں۔

اس ظہرانے میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنرز، لیفٹیننٹ گورنرز اور ایڈمنسٹریٹرز، ان کی شریک حیات، وزیر داخلہ جناب امت شاہ، سینئر افسران اور دیگر معززین موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 7675)


(Release ID: 1842235) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi