سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

امرت مہوتسو کے تحت، این ایچ اے آئی نے ایک دن میں تقریباً 1.25 لاکھ پودے لگائے

Posted On: 17 JUL 2022 4:58PM by PIB Delhi

 

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے زیراہتمام، این ایچ اے آئی نے ایک ملک گیر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا اور 114 شناخت شدہ مقامات پر بیک وقت شجرکاری کے ذریعے ایک دن میں تقریباً 1.25 لاکھ پودے لگائے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ناگپور میں دن بھر جاری رہنے والی اس مہم کا آغاز کیا۔ این ایچ اے آئی کا مقصد 15 اگست 2022 تک بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے والے امرت مہوتسو کے موقع پر 75 لاکھ پودے لگانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016ZWD.jpg

اپنے خطاب میں جناب گڈکری نے کہا کہ وزارت شجرکاری اور پیڑوں کی پیوند کاری پر توجہ دے رہی ہے۔ ان پودوں کی جیو ٹیگنگ پر بھی بہت زور دیا جارہا ہے تاکہ ان پودوں کی ترقی اور نشوونما پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس پروگرام میں حصہ لیں تاکہ شجرکاری مہم کے دیرپا اثرات مرتب ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002REP1.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ اور این ایچ اے آئی چیئرپرسن نے ڈاسنا، غازی آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پودے بھی لگائے۔ اپنے خطاب میں جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم ایک قابل عمل اور پائیدار ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے کام کر رہے ہیں اور ماحولیات کی صورت حال کو بہتر بنانے میں شجر کاری کی یہ مہم دوررس نتائج کی حامل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031NC7.jpg

 این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن محترمہ الکا اپادھیائے نے کہا کہ این ایچ اے آئی نہ صرف عالمی معیار کے قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے، بلکہ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت زیادہ کوششیں کررہی ہے۔ چیئرپرسن نے یہ بھی کہا کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت قومی شاہراہوں کے ساتھ آبی ذخائر کو ری چارج کرنے اور ان کے احیاء کے لیے بھارت بھر میں شجرکاری اور ’امرت سروور‘ بنانے پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PYXX.png

اس مہم میں ماحولیاتی استحکام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے، مختلف ریاستوں میں عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی کے مقامی افراد، این جی اوز، کالج کے طلباء اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کی سرگرم شراکت داری دی گئی۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت این ایچ اے آئی نے بہت سے اقدامات کیے ہیں، جن میں شجرکاری مہم اور قومی شاہراہوں کے قریب تالاب یا ’امرت سروور‘ بنانا شامل ہیں، جن سے آبی ذخائر اور زیر زمین پانی کے احیاء / بازیابی میں مدد ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YU06.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006V75H.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7671



(Release ID: 1842223) Visitor Counter : 247