وزارت دفاع

آئی این ایس سندھو دھوج کو 35 سال تک ملک کی شاندار خدمت کرنے کے بعد بیڑے سے ہٹادیا گیا

Posted On: 17 JUL 2022 3:02PM by PIB Delhi

 

        آئی این ایس سندھو دھوج نے 35 سال تک ملک کی شاندار خدمت کرنے کے بعد 16 جولائی 2022 بروز ہفتہ بھارتی بحریہ کو الوداع کہہ دیا۔ وائس ایڈمیرل بسواجیت داس گپتا فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی بحری کمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ بیڑے سے باہر کرنے کی تقریب میں 15 سابق کمانڈنگ آفیسروں نے شرکت کی، جن میں کموڈور ایس پی سنگھ (ریٹائرڈ)، کمیشننگ سی او اور 26 کمیشننگ عملہ کے سابق فوجی شامل ہیں۔

        سب میرین کریسٹ پر گرے کلر کی نرس شارک کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اس کے نام کا مطلب ہے سمندر میں پرچم بردار۔ سندھو دھوج، جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے، بحریہ میں اپنے پورے سفر کے دوران روسی ساخت کے سندھو گھوش کلاس کے سب میرین میں آتم نربھرتا کے حصول کی سمت میں مقامی کاری اور بھارتی بحریہ کی کوششوں کا پرچم بردار رہا۔ اس کے پاس بہت سی ایسی چیزیں تھیں جن میں اسے اوّلیت حاصل ہے، جن میں دیسی سونار یو ایس ایچ یو ایس کا آپریشنلائزیشن، دیسی ساخت کا سیٹلائٹ کمیونی کیشن سسٹم رکمنی اور ایم ایس ایس، انرشیل نیوی گیشن سسٹم اور دیسی ساخت کا ٹارپیڈو فائر کنٹرول سسٹم شامل ہے۔

         اس نے ڈیپ سبمرجنس رسکیو ویسل کے ساتھ میٹنگ اور عملہ کی منتقلی کا کام بھی کامیابی کے ساتھ کیا اور واحد ایسی آبدوز ہے جسے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے اختراع کے لیے سی این ایس رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔

         روایتی تقریب کا انعقاد غروب آفتاب کے وقت کیا گیا، آسمان کے ابر آلود ہونے کی وجہ سے اس تقریب کا حسن دوبالا ہوگیا، جب ڈی کمیشننگ پیننٹ کو نیچے کیا گیا اور آبدوز کو 35 سالوں کی شاندار خدمات کے بعد خدمت سے ہٹایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)UUWK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)MSUK.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7670

 



(Release ID: 1842200) Visitor Counter : 124