بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ایجیاس بیمہ انٹرنیشنل این وی کے ذریعہ ایجیاس فیڈرل لائف انشیورینس کمپنی لمیٹڈ کی حصولیابی کے لیے منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2022 5:48PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے  ایجیاس بیمہ انٹرنیشنل این وی کے ذریعہ ایجیاس فیڈریل لائف انشیورینس کمپنی لمیٹڈ کی حصولیابی کے لیے منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ کا تعلق ایجیاس انشیورینس انٹرنیشنل این وی (حاصل کنندہ) کے ذریعہ ایجیاس فیڈرل لائف انشیورینس کمپنی لمیٹڈ (اے ایف ایل آئی) میں مزید شیئر حاصل کرنے سے ہے۔

ایجیاس گروپ  ، ایجیاس کمپنی کی ذیلی کمپنی ہے، یہ ایک بین الاقوامی بیمہ گروپ ہے جس کی کاروباری سرگرمیاں یوروپ اور ایشیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ایجیاس گروپ کے ذریعہ عالمی سطح پر فراہم کرائی جانے والی مصنوعات اور خدمات میں لائف انشیورینس پروڈکٹس، جنرل  نان- لائف انشیورینس پروڈکٹس، ری انشیورینس خدمات اور انشیورینس پروڈکٹس کی تقسیم شامل ہیں۔

اے ایف ایل آئی بھارت میں ٹرم پلان، چائلڈ پلان، یو ایل آئی پی پلان، بچت پلان، ریٹائرمنٹ حل، صحتی پلان، گروپ پلان، آن لائن پلان، وغیرہ کے تحت جیون بیمہ مصنوعات فراہم کرانے کے کام میں مصروف  عمل ہے۔ اے ایف ایل آئی میں ایجیاس کے حصص کی تعداد فی الوقت 49 فیصد کے بقدر ہے  اور یہ کمپنی دیگر حصہ داروں یعنی آئی ڈی بی آئی اور فیڈرل بینک کے ساتھ اے ایف ایل آئی کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی منظر عام پر آئے گا۔

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7624


(रिलीज़ आईडी: 1841919) आगंतुक पटल : 165
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu