پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جناب ہردیپ ایس پوری نے 14 ریاستوں میں 166 سی این جی اسٹیشنوں کو وقف کیا
Posted On:
15 JUL 2022 5:17PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق قدرتی گیس پر مبنی معیشت کھڑی کرنے کے رُخ پر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پٹرولیم اور قدرتی گیس کے علاوہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج 166 کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اسٹیشنوں کو کمیونٹی کی خدمت میں وقف کیا۔ یہ سی این جی اسٹیشن گیس اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹڈ (جی اے آئی ایل) اور اس کی نو گروپ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کمپنیوں نے 14 ریاستوں کے 41 جغرافیائی علاقوں (جی ایز) میں قائم کئے ہیں۔
جناب پوری نے یہاں ایک تقریب میں اسٹیشنوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے پٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین اور وزارت اور تیل اور گیس کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میںقوم کی خدمت میں وقف کیا۔
جناب پوری نے سی این جی اسٹیشن نیٹ ورک کی توسیع کے لئے گیس اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹڈ اور تمام شریک سی جی ڈی اداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 400 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کردہ یہ سی این جی اسٹیشن ملک میں گیس پر مبنی انفراسٹرکچر اور صاف ایندھن کی دستیابی کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے مقابلے میں جب تقریباً 900 سی این جی اسٹیشن تھے، اس وقت سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر چکی ہے اور آئندہ دو برسوں میں ان کی تعداد 8000 تک پہنچ جائے گی۔ پی این جی کنکشنز کی تعداد بھی 2014 کے تقریباً 24 لاکھ کے مقابلے اب 95 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جناب پوری نے اس بات پر زور دیا کہ اس پیمانے پر سی این جی کے اجراء سے امید ہے کہ مارکیٹ کو سی این جی گاڑیوں کی ترغیب ملے گی اور مینوفیکچرنگ، ہنر مندی کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے حوالے سے نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔ ان سی این جی اسٹیشنوں سے تقریباً 1000 لوگوں کو براہ راست روزگار ملیں گے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے علاوہ محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت پورے ملک میں ماحول دوست ایندھن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے زائد از ایک اقدامات کر رہی ہے۔
جناب پوری نے سی این جی اور ایل این جی پر مبنی کلین موبلٹی ٹیکنالوجی والی گاڑیوں کے فروغ سے متعلق نمائش کا بھی معائنہ کیا جس کا اہتمام ایس آئی اے ایم نے کیا تھا۔ بات چیت کے دوران انہوں نے آٹوموٹیو سیکٹر میں صاف ایندھن اور ٹیکنالوجی کو اپنا کر گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سی این جی اور ایل این جی گاڑیوں کی کوریج بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آٹو موٹیو کمپنیوں سے درخواست کی کہ وہ کل ہند سطح پر سی این جی/ایل این جی گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ کے 11ویں اور 11ویں اے سی جی ڈی ٹینڈر راؤنڈ کے تحت جغرافیائی علاقوں میں جاری سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کی تکمیل کے بعدہندوستان کی 98 فی صد آبادی اور اس کے 88 فی صد جغرافیائی علاقے کو قدرتی گیس تک رسائی حاصل ہوگی۔
آج کی یہ تقریب ملک میں ٹرانسپورٹ سیکٹر، گھروں اور صنعتوں کے لئے ماحول دوست اور آسان ایندھن والی قدرتی گیس کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ قدرتی گیس زیادہ تر روایتی ایندھن کے مقابلے میں بھی محفوظ اور کفایتی ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم نے گیس پر مبنی معیشت کو شروع کرنے کے لئے بنیادی توانائی کے مرکب میں قدرتی گیس کے حصہ کو 15 فیصد تک بڑھانے کا ایک حوصلہ افزا نشانہ مقرر کیا ہے۔ گیس پر مبنی معیشت کی ترقی امید ہے کہ 2070 تک ہندستان کو مُضر اخراج سے نجات دلانے کا نشانہ پار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
****
U.No:7629
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1841912)
Visitor Counter : 193