کانکنی کی وزارت

جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک ہفتہ منایا

Posted On: 15 JUL 2022 4:46PM by PIB Delhi

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے آزادی کے امرت مہوتسو (بھارت کی آزادی کے 75 سال کے جشن) کو کولکاتہ ہیڈکوارٹر اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پھیلے اپنے 32 دفاتر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ یہ آئیکونک ہفتہ 11 جولائی 2022 کو شروع ہوا اور 17 جولائی تک جاری رہے گا۔ وزارت کے ماتحت تمام محکموں/تنظیموں کے ذریعہ پورے بھارت میں آئیکونک ہفتہ منایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NS00.jpg

مرکزی پروگرام کولکتہ میں جی ایس آئی سنٹرل ہیڈکوارٹرس کیمپس میں منعقد کیا گیا۔ دن بھر کے پروگرام کا آغاز انڈین میوزیم کے آشوتوش برتھ سنٹینری ہال میں ایک نمائش کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔ آؤٹ ڈور سرگرمیاں جیسے 75 غبارے چھوڑنا، گملوں کی گیلری کی نقاب کشائی اور ڈاکٹر ایس راجو، ڈائریکٹر جنرل، جی ایس آئی کے ذریعہ پودے لگانا اس پروگرام کی کی کچھ اہم جھلکیاں تھیں۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر آڈیٹوریم میں ان ڈور پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر ایس راجو نے شمع روشن کرکے کیا۔ پروگرام کا آغاز مہمانوں کے استقبال اور ‘‘وندے ماترم’’ گانے کے ساتھ ہوا۔ تین کتابیں یعنی بھارت کے ایکٹو فالٹ کمپنڈیم پر خصوصی اشاعت؛ جی ایس آئی کے ریکارڈز، جلد-155، حصہ-2؛ انڈین جرنل آف جیو سائنسز، جلد-76، نمبر-1 اور دو آن لائن ای پبلیکیشنز، اٹلس آن سب میرین فیچرز آف انڈین آف شور اور جیو ٹورازم میپ آف انڈیا کا اجراء ڈائریکٹر جنرل  کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ افسران کو بھی ڈی جی نے مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CLBU.jpg

اہم شخصیات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس راجو نے بدلتے ہوئے قومی اور عالمی سماجی و اقتصادی منظر نامے میں جی ایس آئی کے وژن، مشن اور اسٹریٹجک اہمیت کی وضاحت کی۔ انہوں نے جی ایس آئی کی مستقبل کی سرگرمیوں خاص طور پر معدنیات کی تلاش اور پبلک گڈ جیو سائنسز کے شعبے کا بھی جائزہ لیا۔ جی ایس آئی کو آنے والے سالوں میں  معنویت کا حامل بنانے کے لیے ڈاکٹر راجو نے بھارت کو ‘‘آتم نربھر’’ بنانے کے لیے اسٹریٹجک اور اہم معدنیات کی تلاش کے لیے جی ایس آئی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034TUR.jpg

آشوتوش برتھ سنٹینری ہال میں منعقدہ اس نمائش میں چٹانوں، معدنیات، کچے دھاتوں اور فوسلز کے نمونے رکھے گئے تھے اور مہمانوں اور معززین کو ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ گزشتہ 75 سالوں کے دوران جی ایس آئی کے ذریعے کی گئی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو بینرز، پوسٹرز اور ڈیجیٹل ڈسپلے کے ذریعے بھی دکھایا گیا۔ طلباء اور ملازمین کے لیے بھارت کی آزادی اور جی ایس آئی کی تاریخی کامیابیوں پر ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ بھارت کی آزادی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعات پر پیشہ ور گروپوں کے ذریعے پیش کئے گئے ثقافتی پروگراموں کو سبھی نے سراہا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                       



(Release ID: 1841910) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Telugu