محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملازمین کی پنشن سکیم

Posted On: 04 APR 2022 3:33PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ملازمین کی پنشن اسکیم مرکزی حکومت کی طرف سے ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈز اور متفرق پروویژنز (ای پی ایف  اور ایم پی) ایکٹ، 1952 کے سیکشن 6- اے  کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کے مطابق وضع کیا گیا ہے۔ ای پی ایس -95 ،  19 نومبر  1995  کو  نافذ ہوا تھا۔ اسکیموں کا جائزہ اور نظرثانی ایک جاری عمل ہے۔ ای پی ایس-95   کی دفعات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے ،جس کی بنیاد پر ماہرین کی کمیٹی اور اعلیٰ بااختیار نگرانی کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ ساتھ ملازمین کے پنشن فنڈ کی حقیقی تشخیص کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ای پی ایس -95میں کی گئی چند اہم ترامیم حسب ذیل ہیں:

  1. یکم  ستمبر  2014  سے اجرت  کی  حد میں   6500 سے 15000 روپے  تک ماہانہ اضافہ۔
  2. ای پی ایس ، 1995  کے  تحت  پنشن حاصل کرنے والوں کو یکم  ستمبر  2014  سے  پہلے سے  بیان کردہ  پنشن کے حساب کے فارمولے کے حساب کے مطابق، جب بھی پنشن  ایک ہزار سے کم ہو ، تو اضافی بجٹی حمایت مہیا کرا کر کم از کم 1000 روپے ماہانہ  پنشن  کی فراہمی۔
  3. ایسے کمیوٹیشن کی تاریخ سے پندرہ سال مکمل ہونے کے بعد نارمل پنشن کی بحالی، ان ممبران کے سلسلے میں ،جنہوں نےای پی ایس، 1995 کے سابقہ ​​پیراگراف 12-اے کے تحت  25 ستمبر  2008   کو یا اس سے پہلے نوٹیفکیشن جی۔ ایس۔ آر۔132 (ای)  مورخہ : 20 فروری 2020 کے ذریعے پنشن کی کمیوٹیشن کا فائدہ اٹھایا۔

یونین آف انڈیا اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کیرالہ ہائی کورٹ کے 12 اکتوبر 2018  کے فیصلے کو، جس نےای پی ایس-95 میں 2014 کی ترامیم کو ایک طرف رکھا تھا، کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم مورخہ 24 اگست  2021  کے ذریعے خصوصی رخصت کی درخواست2019  کے  (سی) نمبر  س 8659-8658 اور دیگر متعلقہ کیسوں کو کم از کم تین ججوں کے بنچ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے، معاملہ اب زیر سماعت ہے۔

سماجی تحفظ پر ضابطہ، 2020   (2020  کا 36) کو 29  ستمبر  2020  کو  مشتہر کیا گیا تھا۔ جس میں 9 مرکزی مزدور قوانین شامل ہیں، جن میں ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ، 1952 بھی شامل ہے ۔ نئے ضابطہ کا سیکشن  15 میں مختلف اسکیموں کو وضع کرنے ، جس میں  ملازمین اور ان کے  افراد  خانہ کی پنشن بھی شامل ہے،کا تصور  پیش  کیا گیا ہے۔ تاہم مذکورہ ضابطہ ابھی تک نافذ نہیں ہوا ہے۔

**********

 

ش ح۔  ا ک ۔  ق ر

15-07.2022

U:7608

 

 


(Release ID: 1841739) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Bengali , Tamil