قبائیلی امور کی وزارت

مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے پال گھر میں ‘‘ منتھن’’ نامی قبائلی بہبود کی مجلس مذاکرات  کا افتتاح کیا


قبائلی بہبود کے لئے جُڑے تمام  ادارو ں اور ریاستوں کو ایک منصوبہ تیار کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے: قبائلی امور کے وزیر

Posted On: 14 JUL 2022 6:16PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج مہاراشٹر کے پال گھر میں  قبائلی برادریوں  کے ارتقا سے متعلق دو روزہ مجلس مذاکرات  ‘‘ منتھن’’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع  پر قبائلی امور کے وزیر مملکت  بشویسور ٹو ڈو بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-07-14at6.11.08PMH91W.jpeg

اس موقع پر جناب منڈا نے  گزارش کی  کہ قبائلیوں کی بہبودسے جڑے تمام اداروں اور ریاستوں  کو ان کی فلاح وبہبود کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کی خاطر ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی تاریخ تک  درج فہرست قبائل  کے عنصر  ( ایس ٹی سی ) کے تحت  منصوبوں کے نفاذ اور ان کی کارکردگی پر ایک رپورٹ تیار کی جانی چاہئے ۔انہوں  نے  جانکاری دی کہ ایک طویل غوروفکر کے بعد ایس ٹی سی کی تشکیل کی گئی تھی لہٰذا مختلف ریاستوں میں ا س کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-07-14at6.11.07PMF2LK.jpeg

مرکزی وزیر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت  علاقائی زبانوں میں قابل ستائش  کام کررہی تعلیمی وزارتوں   میں  ریاستوں کے نمائندگان  کو قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے   کئے جانے والے کام کے دائرہ  کار  کے فروغ  کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی   کی تشکیل میں شامل کیا جانا چاہئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-07-14at6.11.08PM(1)N27J.jpeg

قبائلی امور کی وزارتوں  اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز   ، ریاستوں کے ڈائریکٹر ز جہاں قبائلی عجائب گھرو  ں  کا قیام کیا جارہا ہے ، مجلس مذاکرات میں شرکت کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-07-14at6.11.09PMO97S.jpeg

 مجلس مذاکرات میں  ایک لویہ  ماڈل رہائشی اسکول  ،فیس کنٹرول اتھارٹی  ، گرانٹس  محکمہ  اورقبائی عجائب گھر کی طرف سے   آزادی کا امرت مہوتسو  کے تحت  انجام  دئے جانے والے  مختلف پروگراموں  پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ ان اداروں  کی طرف سے مجاہد آزادی بھگوام برسا منڈا کی سالگرہ  پر ‘‘ جن جاتی گورو دو س ’’کا انعقاد  بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ   درج فہرست قبائل کے عنصر  (https://stcmis.gov.in/) اور قبائلی آبادی   صحت اور تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال  اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

مہاراشٹر کے علاوہ  جموںو کشمیر، بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش، گوا، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، منی پور، تریپورہ، گجرات، دادر اور نگر حویلی، آسام، میزورم ، میگھالیہ، اروناچل پردیش، سکم، ناگالینڈ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو سے قبائلی بہبود کے محکموں کے نمائندے سمپوزیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-7601



(Release ID: 1841703) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi