زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

فصلوں کے تخمینے کے طریقہ کار پر قومی کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 13 JUL 2022 6:50PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹ اسٹکس (ڈی ای ایس)، محکمہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے 13 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں فصل کی پیداوار کے تخمینے پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا افتتاح جناب منوج آہوجا، سکریٹری، زراعت اور کسانوں کی بہبود نے کیا۔

اس کانفرنس کا مقصد فصلوں کے تخمینے کے لیے مختلف ایجنسیوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے مختلف طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا، ان کے بہترین طریقوں کو شیئر کرنا  اور مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ تیار کردہ تخمینوں کے درمیان فرق کی سہ رخی وجوہات اور ذمہ دار زرعی فصلوں کے تخمینے تیار کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر بحث کرنا تھا۔

اس کانفرنس میں مختلف شعبوں جیسے مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں، فصلوں کے تخمینے میں شامل نجی ایجنسیوں اور ایف اے او کے تقریباً 300 شرکاء نے شرکت کی۔ حکومت اور  پرائیویٹ ایجنسیوں کے ذریعہ اختیار کردہ تخمینے کے  طریقہ کار اور چند ریاستوں کے ذریعہ بہترین  طریقوں کی پیروی پر  توجہ مرکوز کرنے والے تین سیشن کا انعقاد ہوا۔

 پریزنٹیشنز میں مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف نظاموں کا احاطہ کیا گیا،  جن میں یا تو جغرافیہ اور فصلوں کی وسیع احاطہ تھا یا پھر چند فصلوں اور خطوں تک محدود تھا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے استعمال شدہ فصلوں کے تخمینے کا طریقہ کار وسیع ہے اور پیداوار کے تخمینے کے لیے فصل کی سب سے زیادہ تعداد کا احاطہ کرتا ہے، مہالانوبیس کراپ فورکاسٹنگ سینٹر (ایم این سی ایف سی) فصل کے تخمینے کے لیے سیٹلائٹ امیجری کے ذریعے ریموٹ سینسنگ کا استعمال کرتا ہے اور انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ اس کے لیے ملک میں مختلف فصلوں کے تخمینہ کے لئے اکانومیٹرک ماڈلنگ کا استعمال کرتا ہے۔  ریاستوں نے وقت کے ساتھ ساتھ فصلوں کے تخمینے کا اپنا جی او  ریفرڈ  آئی  ٹی  اینیبلڈ ڈیٹا بیس پورٹل پر مبنی طریقہ تیار کیا ہے۔ نجی کارکنان   مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق فصل کے تخمینے فراہم کرنے کے لیے مختلف ذرائع اور ٹیکنالوجی کے مکس اینڈ میچ کا استعمال کرتے ہیں اور بنیادی طور پر اجناس کی مخصوص اور کلائنٹ کی ضروریات پر مبنی ہوتے ہیں۔ تاہم، زرعی شعبے میں پرائیویٹ پلیئرز کی بڑھتی ہوئی شرکت کے ساتھ پرائیویٹ پلیئرز فصلوں کے تخمینے کے شعبے میں دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔

چونکہ عوامی ڈو مین میں جاری کیے گئے تخمینے مارکیٹ کے جذبات، قیمتوں، صارفین کی ترجیحات اور دیگر عوامل پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے اس کانفرنس کے ذریعے درمیانی نقطہ کو  سہ رخی بنانے کی کوشش کی گئی جہاں یہ تمام اندازے اور طریقہ کار آپس میں مل جائیں گے اور ذمہ دار تخمینے پیدا کرنے کے لئے آگے کا راستہ ہموار کریں گے ۔

 

*************************

 

ش ح۔  ا ک ۔  ق ر

U:7602



(Release ID: 1841702) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi