وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے اے ایچ آئی ڈی ایف  پروجیکٹوں کا آغازکیا اور ایچ آئی ڈی ایف کے تحت 


صنعت کاروں کو اعزاز سے نواز ا

ڈاکٹر سنجیوکمار بالیان  نے ڈیری شعبے میں  تاجرو ں  کے تعاون پر مبارکباد پیش کی

اے ایچ آئی ڈی ایف  کانکلیو  کا انعقاد

نئے سرے سے اے ایچ آئی ڈی ایف پورٹل کی شروعات کی گئی

آزادی کا امرت مہوتسو

Posted On: 14 JUL 2022 9:10PM by PIB Delhi

ماہی پروری ،افزائش نسل  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے  مویشی  پروری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے فروغ  کا فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) پروجیکٹوں کا آغاز  کیا اور نئی دلی میں  آج منعقدہ  اے ایچ آئی ڈی ایف کانکلیو میں  صنعت کاروں کو اعزاز سےنوازا ۔ ماہی پروری  ، مویشی  پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت  ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان   کی شرکت  نے  اس تقریب کو رونق بخشی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZI43.jpg

 

جناب روپالا نے اپنے خطاب میں  ڈیری اور ماہی پروری کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی  اور اس شعبے کی ترقی میں  ان کے تعاون  اور دیہی علاقوںمیں کسانوں اور لوگوں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے تعلق سے  صنعت کاروں  کو مبارکباد دی ۔انہوں نے آگے کہا کہ مویشیوں کے لئے دیر پا خوراک کے نظام سمیت مویشیوں کی صحت  پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر بالیان نے  صنعت کاروں کو مبارکباددی اور مویشیوں کی خوراک کی قیمت کو کم کرنے کے لئے جدید طریقے تلاش کرنے کی اپیل کی ۔

ماہی پروری  ، مویشی  پروری اور ڈیری کے سکریٹری  جناب اتل چترویدی نے  غریبی کے خاتمے اور دیہی علاقوںمیں  دولت  کی تخلیق کے توسط سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اے ایچ آئی ڈی ایف اسکیم  کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ ماہی پروری  ، مویشی  پروری اور ڈیری کےجے ایس ڈاکٹر او پی چودھری نے اس شعبے کی مسلسل حمایت کے لئے این اے ای اے آر ڈی اور ایس آئی ڈی بی آئی کا شکریہ ادا کیا۔ ایس آئی ڈی بی آئی کے سی ایم ڈی جناب سوا  سبرامنین  رمن  اور این اے ای اے آر ڈی کے چیئرمین ڈاکٹر جی آر چنتا لا  ، مویشی پروری کے کمشنر ڈاکٹر پروین ملک اس تقریب میں  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028DSM.jpg

ا س کانکلیو میں  کریڈٹ گارنٹی آن لائن پورٹل کا آغاز ، اے ایچ آئی ڈی ایف    اسکیم کی مددسے پانچ بڑے پلانٹوں کے سیٹ اپ کا افتتاح  ، تمام شراکتداروں اور مستقبل کے صنعت کاروں کے درمیان    رابطہ قائم کرنے اور تاجروں  / قرض دہندگان کو سہولت بہم پہنچانا ہے۔ پینل کے معزز اراکین کے گروپ کی جانب سے تبادلہ خیال کے بعد ایک روز ہ کانکلیو میں  مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

افزائش نسل اور ڈیری کے محکمے نے  چھوٹی صنعتوں کے فروغ  کے لئے  بینک آف انڈیا اور صنعتی انجمنوں  وغیرہ کے تعاون کے ساتھ کانکلیو کا انعقاد کیا ہے۔ کانکلیو کا مقصد  اے ایچ آئی ڈی ایف  اسکیم سے متعلق بہترین ممکنہ علمی معلومات کے ساتھ شرکاء  کی آمدکو یقینی بنانا اور مختلف شراکتداروں کو  اعز ا زسے  نوازنا ہے۔ کانکلیو  میں 600سے زائد صنعت کار /شراکتداروں  ، قرض دہندگان  / ایس ایل بی سیز ، سرکاری افسران  (ریاستی اور مرکزی حکومت  ) ،  مشترکہ خدماتی مراکز ،صنعتی انجمنوں   / کسان انجمنوں اور سرکاری اداروں نے شرکت کی ۔

 

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U7ZN.jpg

 اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت  75 صنعت کاروں کو ( مختلف زمرہ جات/ ایف پی او / کسان  /خواتین )  اعزاز سے نوازا گیا۔درج ذیل امور کے علاوہ   اے ایچ آئی ڈی ایف کے لئے نئےسرے سے آن لائن پورٹل کا آغاز کیا گیا۔

  1. پانچ  پلانٹوں کا ورچوئل افتتاح ۔
  2. سرفہرست تین قرض دہندگان کو اعزازسے نوازا گیا۔
  3. سرفہرست بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو  اعز از سے نوازاگیا۔
  4. اے ایچ آئی ڈی ایف کے کام کاج سے متعلق رہنماہدایات  2.0 کی شروعات ۔
  5. کریڈٹ کارڈ گارنٹی سے متعلق آن لائن پورٹل کا آغاز ۔
  6. کامیاب ترین کہانیوں سے متعلق  کتابچے کا اجراء۔
  7. سامعین کے ساتھ  پینل کا تبادلہ خیال ۔

پورٹل کی اہم خصوصیات :

  1. ًدو لسانی مواد میں  پورٹل کو بہتر  بنایا گیا۔
  2. مختلف تجزیاتی ٹول اور جدیدترین  فیچرز کے ساتھ حسب ضرورت ڈیش بورڈ جیسے :
  1. ٹی اے ٹی تجزیہ
  2. زیرالتوا تجزیہ
  3. روزگار کا تجزیہ
  4. شانہ بشانہ دو  پیرامیٹرکا آپسی موازنہ
  5. سال کے حساب سے درخواست کا تجزیہ
  6. تقسیم کا تجزیہ
  7. بینکو ں  کے پاس زیر التوا
  8. شعبے  پر اثرات

 

  1. ہینڈ ہولڈنگ درخواستوں  کے  ٹیوٹوریل ویڈیوز
  1. پروجیکٹ  کے مقامات  کے جی آئی ایس لوکیشن کے لئے  گوگل کے نقشے کے ساتھ انضمام
  2. سی آئی بی آئی ایف کے ساتھ انضمام ، جو قرض دہندگان کے لئے بہت کارآمدہوگا۔
  1. کریڈٹ گارنٹی کوریج کے لئے سی جی ٹی ایم ایس  ای  کے ساتھ انضمام  ۔
  1. آن لائن  دعوؤں کو نمٹانے کا طریقہ کار
  2. اے ایچ آئی ڈی ایف پورٹل ہیلپ ڈیسک

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-7593



(Release ID: 1841681) Visitor Counter : 264


Read this release in: English , Hindi