وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انل سہسربدھے نے مدھیہ پردیش کےطلبا سے ، اُن کے ناگالینڈ کے پانچ روزہ دورے کے تحت دورانِ سفر نئی دہلی میں بات چیت کی


ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل قدمی کے تحت جوڑی دار ریاستوں کے درمیان طلبا کے باہمی تبادلے میں پورے بھارت کے تقریباً 750 طلبا دیگر ریاستوں کا دورہ کریں گے

Posted On: 14 JUL 2022 8:00PM by PIB Delhi

جاری ملک گیر آزادی کا امرت مہوتسو ایک بھارت شریشٹھ بھارت (اے کے اے ایم-ای بی ایس بی) طلبا کے باہمی تبادلے کے پروگرام کے ایک جزو کے طور پر، مدھیہ پردیش کے 50 طلبا نے ، جمعرات کے روز ناگالینڈ کے اپنے پانچ روزہ دورے کے آغاز سے قبل اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین جناب انل سہسربدھے سے ملاقات کی۔

اس بات چیت میں تعلیم کی مرکزی وزارت اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، نئی دہلی کا تعاون شامل تھا، اور اس موقع پر ان کے سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش اور ناگالینڈ اس پروگرام کے تحت جوڑی دار ریاستیں ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی جوڑی بناکر ، مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عوام کے درمیان بات چیت اور باہمی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب سہسربدھے نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) اور اسکولوں کے طلبا کے لیے یہ باہم اثرپذیر پروگرام جوڑی دار ریاستوں کے درمیان کل ہند سطح پر طلبا کے باہم تبادلے کا ایک حصہ ہے۔ ہمیں مدھیہ پردیش کے طلبا کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جو اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران ناگالینڈ کی ثقافت کو قریب سے جانیں گے۔

محترمہ رِیا لوہیا، محترمہ انامِکا رائے، جناب جسٹن اور جناب دیویانش شریواستو نے کہا کہ اس بات چیت کا اہتمام اے آئی سی ڈی ای کے ذریعہ دہلی میں ہمارے مختصر قیام کے دوران کیا گیا۔ اور اس طرح قومی راجدھانی میں ہمارا مختصر قیام ہمارے اے کے اے ایم-ای بی ایس بی اسٹوڈنٹ ٹور پروگرام کے متعدد خوشگوار اور یادگار واقعات میں سے ایک ثابت ہوا۔ ہم اس پروگرام کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں اور ہم بامعنی دورے اور ناگالینڈ اور اس کے عوام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر رویندر کمار سونی (ایڈوائزر)، ڈاکٹر نکھل کانت (ڈپٹی ڈائرکٹر)، جناب منوج سنگھ (اسسٹنٹ ڈائرکٹر) بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی طلبا سے بات چیت کی۔

 

 


 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7581


(Release ID: 1841625) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi