وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کی ایلورو کے ناقابلِ رسائی دیہاتوں میں بچاؤ اور راحت رسانی کارروائیاں
Posted On:
14 JUL 2022 8:05PM by PIB Delhi
دریائے گوداوری کے بڑے پیمانے پر سیلاب برد ہو جانے کی وجہ سے بچاؤ اور راحت رسانی کی کارروائیوں کے لئے ایلورو کی ضلع انتظامیہ سے موصولہ درخواست کے جواب میں ہندوستانی بحریہ نے ویلیئرپڈو منڈل میں کوئڈا کے پانی سے گھرے علاقے کی 7 بستیوں اور کٹکور کی 9 بستیوں میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے 14 جولائی 22 کو وشاکھاپٹنم میں آئی این ایس ڈیگا سے دو درمیانے درجے کے یو ایچ3ایچ ہیلی کاپٹر لانچ کئے۔
ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ امدادی سامان گرائے گئے جن میں دیہاتیوں کے لئے ضروری اشیائے خوردونوش، ادویات، دودھ، روٹی وغیرہ شامل تھیں۔ اب تک راجمندری ہوائی اڈے سے سرگرمِ عمل ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اب تک 2000 کلو گرام سے زیادہ امدادی سامان پہنچایا گیا ہے۔ امدادی کارروائی جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔
****
U.No:7580
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1841623)
Visitor Counter : 117