اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آئی ایل نے 3 پانچ ستارہ درجہ بندی ایوارڈ حاصل کیے

Posted On: 14 JUL 2022 6:25PM by PIB Delhi

وزارت اسٹیل کے تحت ایم او آئی ایل، سی پی ایس ای نے مثالی ہفتہ کے جشن کے حصے کے طور پر کان اور معدنیات 2022 پر چھٹے قومی کانکلیو میں کانکنی کی وزارت کی طرف سے پائیدار ترقی کے فریم ورک (ایس ڈی ایف) کے تحت پانچ ستارہ درجہ بندی ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ تقریب منگل کو ملک کی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی۔

 

 

 

اس سال ایم او آئی ایل نے اپنی کندری، چکلا، اور گمگاؤں کی کانوں کے لیے 3 پانچ ستارہ ایوارڈ جیتے ہیں۔ ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب ایم پی چودھری، ڈائریکٹر پروڈکشن اینڈ پلاننگ جناب ایم ایم عبداللہ، جوائنٹ جی ایم مائنز پلاننگ جناب راجیش بھٹا چاریہ، گروپ ایجنٹس جناب یو ایس بھاٹی اور جناب اوما کانت بھوجاڑے اور مائن مینیجر جناب اننت چوکسی، جناب سدھیر پاٹھک اور جناب وکرانت کھیڈکر نے کوئلہ اور کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور معدنیات کوئلہ اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کے ہاتھوں سے یہ با وقار ایوارڈ حاصل کیے۔

5 پانچ ستارہ درجہ بندی کا مرتبہ نہ صرف مائن آپریٹروں کے لیے ایک با وقار حد ہے بلکہ مختلف اسٹیک ہولڈروں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور عام آدمی میں کان کنی کی شناخت کی سماجی قبولیت اور امیج بلڈنگ کو بڑھاتا ہے۔

ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی- جناب چودھری نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس کامیابی پر ایم او آئی ایل کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 7574


(Release ID: 1841568) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Punjabi