وزارت دفاع
افتتاحی تقریب
وائی - 3023 کا آغاز (دُناگِری)
Posted On:
14 JUL 2022 4:00PM by PIB Delhi
پروجیکٹ 17اے جنگی جہاز دُناگِری کو 15 جولائی 22 کو کولکتہ کے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ میں دریائے ہوگلی میں اُتارا جائے گا۔ عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ریاست اتراکھنڈ میں ایک پہاڑی سلسلے سے معنون 'دُوناگِری' پی17اے سلسلے کا چوتھا جنگی جہاز ہے۔ یہ پی 17 جنگی جہازوں (شیوالک کلاس) کے سلسلے ہیں جو بہتر مخفی خصوصیات، جدید ہتھیاروں اور سینسروں اور پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم سے لیس ہیں۔ 'دُوناگِری' سابقہ لینڈر کلاس اے ایس ڈبلیو جنگی جہاز 'دُوناگیری' کا اوتار ہے، جس نے 05 مئی 1977 سے 20 اکتوبر 2010 تک اپنی 33 سالہ خدمات میں مختلف آزمائشی کارروائیوں اور کثیر قومی مشقوں میں حصّہ لیا تھا۔ جہاز کی روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے اور مناسب جہاز تلاش کرتی ہے۔ پی17اے پروجیکٹ کے پہلے دو جہاز 2019 اور 2020 میں بالترتیب ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای میں لانچ کئے گئے تھے۔ تیسرا جہاز (اُدے گِری) اس سال کے شروع میں 17 مئی 22 کو ایم ڈی ایل میں لانچ کیا گیا تھا۔ اتنے قلیل وقفے میں چوتھے جہاز کی لانچنگ توجہ سے بھر پور ارتکاز کے ساتھ خود انحصاری کے رُخ پر جہاز سازی کے لئے فراہم کردہ محرکات کا ثبوت ہے۔
پی17اے جہازوں کو ہندوستانی بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن (ڈی این ڈی) نے درونِ ملک ڈیزائن کیا ہے جو ماضی میں بھی متعدد قسم کے مقامی جنگی جہازوں کے نیزے والے ڈیزائن کامیابی کے ساتھ تیار کر چکا ہے۔ یہ 'آتم نربھر بھارت' کے رُخ پر قوم کی غیر متزلزل کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کیونکہ آلات اور نظام کے 75 فی صد آرڈر بھی اب دیسی کمپنیوں بشمول بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو دیئے جا رہے ہیں۔
****
U.No:7569
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1841566)
Visitor Counter : 131