اسٹیل کی وزارت

آر آئی این ایل نے ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اور تحقیقی مرکز (ایچ بی سی ایچ اینڈ آر سی) وشاکھا پٹنم کے تعاون و اشتراک سے تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 13 JUL 2022 8:46PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو جشن کے ایک حصہ کے طور پر، ڈبیلو ایچ   او کی ’نو ٹوبیکو مہم‘ سے ہم آہنگی قائم کرتے ہوئے، وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کے وشاکھا اسٹیل جنرل ہسپتال (وی ایس جی ایچ)  نے ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اور تحقیقی مرکز (ایچ بی سی ایچ اینڈ آر سی) وشاکھا پٹنم کے تعاون و اشتراک سے آج ایم پی ہال- اُکّو کلب میں، ’تمباکونوشی کے نقصانات ‘کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا ، جس کامقصد عوام کے درمیان تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور تمباکو سے مبرا معاشرے کو فروغ دینا تھا۔

مہمان ذی وقار آر آئی این ایل کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر جناب اتُل بھٹ نے،  ڈاکٹر اُمیش مہنت شیٹی، ڈائرکٹر (ایچ بی سی ایچ اینڈ آر سی)، آر آئی این ایل  کے ڈائرکٹر حضرات، سی وی او ، ڈاکٹر پرکاش اور بیداری پروگرام کی مہمان اسپیکر ڈاکٹر دولوروسا فرنانڈیز ، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈپارٹمنٹ آف پری وینٹو آنکولوجی (ایچ بی سی ایچ اینڈ آر سی)کی باوقار موجودگی میں بیداری پروگرام کا آغاز کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، آر آئی این ایل کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر جناب اتُل بھٹ  نے مزید بیداری کیمپوں  اور اسکریننگ پروگراموں کا اہتمام کرتے ہوئے ملازمین اور ان کے کنبہ اراکین  کو تمباکو سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرانے کے لیے، مانع تمباکو پروگراموں کو شدت کے ساتھ آگے بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے بچوں سے مانع تمباکو مہمات  کو عام کرنے کے لیے سفراء کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سبھی کے لیے ایک ازحد مفید سیشن کا اہتمام کرنے کے لیے وی ایس جی ایچ کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی۔

مہمان اسپیکر ڈاکٹر دولوروسا فرنانڈیز نے اپنی تقریر میں  ملک میں تمباکو نوشی کے معاملات میں زبردست اضافہ کے اثرات پر زور دیا، جس کے نتیجہ میں منھ کے کینسر کے معاملات اور اس سے متعلق اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ رونما ہو رہا ہے۔ موصوفہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمباکو سے متعلق مصنوعات، مارکیٹنگ اور اس کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلیوں کے لیے اس مسئلے کو مؤثر انداز میں کیسے اٹھایا جائے۔ اسپیکر نے تمباکو مصنوعات کی لت چھوڑنے اور صحت پر اس کے مثبت اثرات اور ملک کی معیشت  کے بارے میں حل بھی پیش کیے۔

تمام معزز مدعوئین اور شرکاء نے ’’تمباکو استعمال نہ کرنے ‘‘ کا عہد لیا۔ پروگرام کا اختتام زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے ساتھ ایک باہم اثرپذیر سیشن کے ساتھ ہوا۔

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7531



(Release ID: 1841355) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi