اقلیتی امور کی وزارتت
قومی اقلیتی کمیشن نے ترنگا ہل-امباجی-ابو روڈ نئی ریل لائن کو منظوری دینے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ان کی کابینہ کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
13 JUL 2022 7:43PM by PIB Delhi
قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ اور کمیشن کے اراکین نے ترنگا ہل-امباجی-ابو روڈ نئی ریل لائن کو منظوری دینے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ خاص طور پر ترنگا ہل جینیوں کی ایک زیارت گاہ ہے جہاں تقریباً 19 مندر ہیں، جن میں سے ایک مندر (جنالیہ) بھگوان اجیت ناتھ تیرتھنکر کا ہے۔ مذکورہ ریل روڈ نہ صرف لوگوں کی تیز رفتار نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتی ہے بلکہ یہ جین عقیدت مندوں کو مذکورہ بالا مندروں خاص طور پر اجیت ناتھ کے، جو ہمارے دوسرے تیرتھنکر ہیں، کے درشن کرنے اور ان کے درشن کرنے میں بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔
اقلیتوں کا قومی کمیشن، بھارت میں نہایت قابل احترام تصور کی جانے والی پوری جین برادری کی جانب سے ہمارے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس طرح کے اقدام کی بہت تعریف کرتا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ جین اقلیتی برادری کے تقریباً 100 سال پرانے مطالبے کو بھی پورا کرے گا۔ جین مذہب کے ماننے والے اس کا مطالبہ 1930 سے کررہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 7528)
(Release ID: 1841324)
Visitor Counter : 118