وزارت خزانہ
ڈی جی جی آئی گروگرام نے دھوکہ دہی سے آئی ٹی سی کا فائدہ اٹھانے اور 52.04 کروڑ روپئے کی جی ایس ٹی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا
Posted On:
13 JUL 2022 3:27PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹلی جینس (ڈی جی جی آئی) کی گروگرام زونل یونٹ (جی زیڈ یو) نے جی ایس ٹی قانون کے پروویژن کے تحت ایک شخص کو اشیاء کے بغیر چالان کی بنیاد پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ڈی جی جی آئی گروگرام زونل یونٹ کے افسران نے ایک خفیہ معلومات تیار کی تھی، جس سے پتہ چلا ہے کہ ایس-1 اور ایس-15، بلند شہر روڈ، انڈسٹریئل ایریا، غازی آباد، اترپردیش میں واقع میسرز اے کے ایس الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس لمیٹڈ مال کی بنیادی سپلائی کے بغیر جعلی/فرضی آئی ٹی سی کا استعمال کرنے اور اسے جاری کرنے کے کام میں ملوث تھا۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ انہوں نے میسرز ابھیشیک انڈسٹریز سے ایک خصوصی سال کے دوران بڑی خریداری کی تھی، جس کے خلاف مختلف غیر موجود اداروں سے غیر مستحق آئی ٹی سی حاصل کرنے سے متعلق ایک جانچ پہلے ہی اس دفتر کے ذریعہ کی جا چکی ہے۔
درج کی گئی تصدیقات، شواہد اور بیانات کی بنیاد پر، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ میسرز اے کے ایس الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس لمیٹڈ، غازی آباد فرموں سمیت مختلف کمپنیوں سے حاصل کیے گئے اشیاء کے بغیر چالانوں کی بنیاد پر ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا فائدہ اٹھانے میں شامل تھا۔ میسرز اے کے ایس الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ذریعہ پہلی نظر میں استعمال میں لائے گئے ایسے ناقابل قبول آئی ٹی سی 52 کروڑ روپئے سے زائد ہیں۔
میسرز اے کے ایس الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ڈائرکٹر کو 06.07.2022 کو گرفتار کرکے 14 دنوں کی عدالتی ریمانڈ دے دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7513
(Release ID: 1841248)
Visitor Counter : 159