ٹیکسٹائلز کی وزارت
بھارت کی کپڑے کی صنعت کو ایک مضبوط ساکھ دینے کے لئے فیشن صنعت کے لئے پانچ اصول :
جناب پیوش گوئل
کپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے نفٹ کے پنچکولہ کیمپس کا افتتاح کیا
Posted On:
12 JUL 2022 7:12PM by PIB Delhi
کامرس وصنعت ،صارفین امور ، خوراک اور تقسیم عامہ وکپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر نے پنچکولہ میں فیشن ٹکنالوجی کے قومی ادارے نفٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد جناب پیوش گوئل نے اپنے خطاب میں مختلف ٹیموں ، تعمیرات کے محکمے ،نفٹ ، ہریانہ تکنیکی تعلیم اور دیگر محکموں کی کوششوں کی تعریف کی ، جنہوں نے اس عمارت کی منصوبہ بندی اور تعمیر پر کام کیا۔ہریانہ میں اپنی جڑوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نےہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کی کوششوں کو سراہا ، جن کی کوششوں سے اس عمارت کا قیام ممکن ہوا۔جناب گوئل نے فیشن صنعت کے لئے پانچ اصولوں کے منتر کو دہرایا ، جو اس طرح ہیں: کھیتوں سے ریشے تک ریشے سے کپڑے تک ، کپڑے سے فیشن تک اور فیشن سے غیر ملکی برآمدات تک ۔ بھارت کی کپڑے کی صنعت کو دنیا میں ایک مستحکم ساکھ دی جائے ۔
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال نے کپڑے کی صنعتوں کی سابق وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا اس مرکز کی منصوبہ بندی اور قیام کے ذِریعہ ، ان کی رہنمائی اور مدد پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی عمارت غیر معمولی تھی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس مرکز کے لئے ایمفی تھیئٹر اور آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے لئے مزید امداد دے ۔ انہوں نے ہریانہ میں ملک بھر کے طلبا کا خیر مقدم بھی کیا۔
ہریانہ ودھان سبھا کے اسپیکر جناب گیان چندگپتا ، امبالہ کے پارلیمنٹ ممبر جناب رتن لال کٹاریا ، ہریانہ کے وزیر تعلیم جناب کنور پار گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کا آغاز ان شخصیتوں کے ہاتھوں کتبے کی نقاب کشائی اورربن کاٹ کر افتتاح کے ساتھ ہوا ۔اس کے بعد ان شخصیتوں نے عمارت کا دورہ کیا اور احاطے میں پودے لگائے ۔
نفٹ پنچکولہ ، تعلیم جاری رکھنے سی ای پروگراموں کے ساتھ 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ تازہ ترین ادارہ ہے اور تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے۔ڈگری طلبا ( ماسٹر آف فیشن مینجمنٹ )کے پہلے بیچ نے 2020 میں داخلہ لیا تھا۔ اس مرکز کو ملک میں فیشن کی تعلیم میں تیرہواں درجہ حاصل ہے۔ یہ درجہ بندی 2022 میں آؤٹ لک انڈیا کی طرف سے کئے گئے ایک مطالعے میں کی گئی تھی ۔ نفٹ پنچکولہ فیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن ،فیشن کمیونی کیشن وفیشن ٹکنالوجی میں چار انڈر گریجویٹ پروگراموں اور ڈیزائن اسپیس اور فیشن مینجمنٹ میں دو پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی پیش کش کرتا ہے۔
اس کیمپس میں پنچکولہ کے سیکٹر 26 میں سرکاری پالی ٹیکنک کی عمارت سے ، 2019 سے کام کاج کیا جارہا ہے۔اپنے ابتدائی برسوںمیں نفٹ پنچکولہ میں طلبا کا آن لائن خیر مقدم کرنے کے سب سے بڑا چیلنج پیش آیا ۔اب وبا کا دور ختم ہوچکا ہے ۔نفٹ اپنے طلبا کا اس جدید ترین آلات سے لیس عمارت میں خیر مقدم کرنے کی تیاری کررہا ہے ،جس میں ایک سرسبز وشاداب عمارت میں کئی محکموںمیں مختلف لیباریٹریز ہیں ۔اس عمارت کے پیچھے مورنی ہلز کے سبز نظارے ہیں۔ مرکز ، ہریانہ ریاست کے طلبا کے داخلے کے لئے ڈومسائل کی بھی پیش کش کرتا ہے۔ حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے تحت مستحق طلبا کو مالی مدد کی بھی پیش کش کی جاتی ہے۔اس عمارت میں جدیدترین آلات سے لیس ایک ہوسٹل بھی قائم کیا گیا ہے ،جس میں 108 لڑکیاں قیام کرسکتی ہیں، جو اگست 2022 کے آئندہ سیشن میں کھولا جائے گا۔
2022 میں ماسٹر آف فیشن مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے 33 طلبا کے پہلے پوسٹ گریجویٹ بیچ کو ٹاٹا ٹرنٹ ، ریلائنس برانڈس ، لینڈ مارک گروپ ،شاپر ز اسٹاپ گریزنگ وغیرہ میں ملازمت مل گئی ہے۔
نفٹ ، ملک میں فیشن کی تعلیم کا ایک قائد ادارہ ہے ، اسے 2006 میں بھارتیہ پارلیمنٹ کے ایک قانون کے تحت ایک قانونی ادارہ قرار دیا گیا تھا ،جس کے لئے صدر جمہوریہ ہند ‘‘وزیٹر ’’ ہوتے ہیں اور پورے ملک میں اس کے 17 مکمل کیمپس ہیں ۔
*************
ش ح۔ا س۔رم
U-7506
(Release ID: 1841132)
Visitor Counter : 139