کانکنی کی وزارت

ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے – وزیر داخلہ جناب امت شاہ


کوئلے اور کانوں کا شعبہ اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ تعاون کر رہا ہے

کوئلے کی پیداوار رواں مالی سال میں 920 ملین ٹن سے تجاوز کرنے کا امکان – جناب پرہلاد جوشی

ریاستی حکومتوں کو 59 نئے بلاکس اور کوئلہ کی وزارت کو 29 کول بلاکس پیش کیے گئے

کانوں اور معدنیات کے چھٹے قومی کانکلیو میں مختلف ریاستوں کو قومی معدنی ترقی انعام سے نوازا گیا

Posted On: 12 JUL 2022 7:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ 8.2 فیصد ترقی کے ساتھ، ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور ملک کا کوئلہ اور کانوں کا شعبہ موجودہ اقتصادی ترقی میں کافی حد تک تعاون کر رہا ہے۔ آج یہاں کانوں کی وزارت کی طرف سے AKAM آئیکونک ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ چھٹے قومی کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں کوئلہ بلاک کے الاٹمنٹ میں موجود بدعنوانی کی جڑیں ختم ہو گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے تاکہ یہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں مزید تعاون کر سکے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں مقامی طور پر کوئلے کی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے اور درآمدات میں کافی کمی آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ریاستوں کو آمدنی فراہم کرنے اور روزگار کے متعدد مواقع فراہم کرنے میں کان کنی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ کانکلیو سے کان کنی کے شعبے میں مزید اصلاحات کے لیے بہت مفید معلومات/ فیڈ بیک حاصل کرنے کی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئلے کی پیداوار 2014 میں 577 ملین ٹن سے اس وقت 817 ملین ٹن تک بڑھ گئی ہے اور رواں مالی سال کے دوران مجموعی پیداوار 920 ملین ٹن سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ جناب جوشی نے مزید کہا کہ اس کا مقصد 2024 کے آخر تک 500 منرل بلاکس کی نیلامی کرنا ہے۔

 

 

وزیر موصوف نے کان کنی کے شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئلہ، کانوں اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے پائیدار کان کنی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

کان کنی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو قومی سطح کا پہلا ایوارڈ قومی معدنی ترقی انعام سے نوازنا، معدنیات سے مالا مال ریاستوں کو معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کے لیے مراعات دینا ایک روزہ کانفرنس کی کچھ خاص باتیں تھیں۔ قومی معدنی ترقی انعام تین مختلف زمروں میں دیا گیا۔ اڈیشہ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات اور راجستھان ریاستوں نے کان کنی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا۔

 

 

آج ریاستی حکومتوں کو 59 نئے بلاکس اور وزارت کوئلہ کو 29 تازہ کول بلاکس پیش کیے گئے۔

کانوں کی وزارت نے انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے ذریعہ تیار کردہ مائننگ ٹینیمنٹ سسٹم (ایم ٹی ایس) کے تین ماڈیولز بھی شروع کیے جو اسٹیک ہولڈروں کو رجسٹریشن، ماہانہ، سالانہ قانونی گوشواروں اور کان کنی کے منصوبے کی آن لائن درخواست جمع کرانے میں سہولت فراہم کریں گے۔

کانکلیو میں سرکاری اور نجی دونوں کان کنی کمپنیوں نے سرگرمی سے حصہ لیا جو کان کنی کے شعبے کی مختلف سرکاری تنظیموں یعنی مرکزی کانوں کی وزارت، ریاستی کان کنی کے محکمے، ریگولیٹرز جیسے IBM اور DGMs، ایکسپلوریشن ادارے GSI اور NMET کان کنی اور اس سے منسلک صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم تھا۔

کانکلیو میں سکریٹری، وزارت کان کنی جناب آلوک ٹنڈن، وزارت کے سینیئر عہدیداروں، ماتحت دفاتر اور مختلف ریاستی حکومتوں نے بھی شرکت کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 7493



(Release ID: 1841038) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati