سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے بھارتی تعمیراتی سازوسامان مینوفیکچرنگ صنعت کے لیے تحقیق اور مستقبل کے لیے مناسب تکنالوجی فراہم کرانے کے لیے ایک تنظیم قائم کرنے کی اپیل کی
Posted On:
12 JUL 2022 5:23PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارتی تعمیراتی سازوسامان مینوفیکچرنگ صنعت کے لیے خصوصاً ایک تنظیم ہونی چاہئے جو تحقیق کا کام انجام دے سکے اور مستقبل کے لیے مناسب تکنالوجی فراہم کر سکے ، کیونکہ موٹرگاڑی شعبے میں اے آر اے آئی جیسی مستقبل کی منصوبہ بندی ازحد اہمیت کی حامل ہے۔ آئی سی ای ایم اے کے سالانہ سیشن 2022 سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزارت اس تنظیم کے قیام میں مدد فراہم کرے گی جو مستقبل کی تکنالوجی کی ترقی کے لیے معیاری لحاظ سے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
وزیر موصوف نے تحقیق اور سازوسامان کی تیاری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختراعی صنعت کاری ، سائنس، تکنالوجی ، تحقیقی ہنرمندی اور انہیں کامیابی سے عمل میں لانے کا نام علم ہے اور اس علم کو دولت میں تبدیل کرنا، مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر تکنالوجی مفید نہیں ہے۔ انہوں نے مینوفیکچرر حضرات سے ایندھن اثرانگیزی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کہا۔ جناب گڈکری نے لاگت میں کفایت کے لیے متبادل ایندھنوں کے طور پر بایو ایل این جی، بایو سی این جی اور ہائیڈروجن کی اہمیت اور آلودگی میں تخفیف پر زور دیا۔ اختراع اور برقی موٹرگاڑیوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور بجلی سے چلنے والی جے سی بی کی مینوفیکچرنگ کا عمل شروع کیا جانا چاہئے۔
وزیر موصوف نے طویل مدتی منصوبہ بندی کے لیے ہنرمند افرادی قوت، مناسب تربیت اور سڑک سلامتی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنعت بھارتی معیشت کو مضبوطی فراہم کر رہی ہے اور بھارت کو آتم نربھر بنا رہی ہے۔
مکمل تفصیلات ملاحظہ کیجئے
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7487
(Release ID: 1841006)
Visitor Counter : 132