جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اورقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبانے آئی آر ای ڈی اے  کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Posted On: 12 JUL 2022 2:00PM by PIB Delhi

 

  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LX6R.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی (ایم این آر ای ) ، اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت  جناب بھگونت کھوبا نے   کل انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر نئی دلی میں  آئی آر ای ڈی ایز  کے رجسٹرڈ دفتر کا دورہ کیا۔ جناب کھوبانے آئی آئی ای ڈی اے کی کارکردگی اور مستقبل کے روڈ میپ کا جائزہ لیا۔ جس کے بعدکمپنی کے سینئیر عہدےداران کے ساتھ بات چیت کے ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

وزیر موصوف اور ایم این آر ای  کے سینئیر عہدیداران کا کمپنی کے دفتر میں  خیر مقدم کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے  کے چیئر مین اورمنیجنگ ڈائریکٹر  (سی ایم ڈی ) جناب پردیپ کمار داس نے  آئی آئی ای ڈی ایز  کی سابقہ دوسال کی کارکردگی   اور مستقبل کے منصوبوں کو شئیر کیا ۔جناب کھوبا کو شعبوں کی فنڈنگ ، تنوع اور فنڈریزنگ منصوبے   اور گزشتہ دو سال کے دوران  تجارت کرنے کی آسانی کے لئے  اٹھائی گئی پہل قدمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔کمپنی کے ذریعہ قابل تجدید توانائی شعبے کے لئے  فنڈنگ کی زبردست طلب کو پورا کرنے کے لئے  پیش آمدہ  چیلنجوں   پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی آر ای ڈی اے  کے سی ایم ڈی کے ذریعہ ایک تفصیلی پریزینٹیشن بھی پیش کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BJE9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00282RG.jpg

جناب کھوبا نے یہ بات شئیر کی کہ آئی آر ای ڈی اے  نے ‘منی رتن  ’سے ‘نورتن ’ اور ‘شیڈیول بی ’‘شیڈیول اے’  کے لئے  اپ گریڈیشن کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ عزت مآب وزیرنے آئی آر ای ڈی اے کو یقین دلایا کہ کمپنی کے ابتدائی  پبلک آفرنگ   (آئی پی او) کے منصوبے پرغٰور کے لئے   عمل کو تیز کیا جائے گا۔

جناب بھگونت کھوبا نے اپنی بات چیت میں  آئی آر ای ڈی اے کی  اپنی ابتدا سے  صنعت کے علمبردار ہونے   اور قابل تجدید توانائی شعبے کی خدمت کے لئے تعریف کی ۔ انہوں نے کووڈ وبائی مرض کی وجہ سے  سب سے زیادہ  تجارتی ماحول برا ہونے کے باوجود   گزشتہ دوسال میں آئی آر ای ڈی اے کی تعریفی  کا رکردگی کو سراہا۔انہوں نے  آئی آر ای ڈی اے ٹیم کی  ترقی  کے مجموعی  نقطہ نظر کواختیار کرنے  اور آرگنائزیشن کے کام کرنے کے مزاج  کی بھی تعریف کی ۔

وزیرموصوف  نے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب للت بوہرہ  ، ایم این آر ای  کے جوائنٹ سکریٹری   اور آئی آر ای ڈی اےکی سی ای او محترمہ منیش سکسینہ    کے ساتھ ‘‘ ایمپلائی  ہینڈ بک آن وجیلینس ’’ کے دوسرے ورژن کو جاری کیا، جو  آئی آر ای ڈی اےکے عہدے داران کے درمیان مختلف طریقہ کار اور  عمل کی بیداری میں  اضافہ کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AMB8.jpg

عز ت مآب وزیراعظم کے غیر فوصل   ایندھنوں سے توانائی کا 50فیصدہدف  نیز 2030 تک 500 جی ڈبلیو  قابل تجدید توانائی  کی صلاحیت  کے وژن کے بارے میں  جناب بھگونت کھوبا نے آئی آر ای ڈی اےکو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعہ   مستقل حمایت  کی یقین دہانی کرائی تاکہ  وہ  قابل تجدید توانائی شعبے کی مالیاتی ضروریات کی   تکمیل کرسکے ۔

*************

ش ح۔اک۔رم

U-7477


(Release ID: 1840914) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada