بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے شیل اوورسیز انویسٹمنٹس بی وی کے ذریعہ ایکٹیس سولینرجی لمیٹڈ سے سولینرجی پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کو اپنی  تحویل میں لئے جانے کی منظوری دی

Posted On: 12 JUL 2022 11:34AM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی )نے مسابقتی قانون 2002،  کی دفعہ   31(1)کے تحت  کل شیل اوورسیز انویسٹمنٹس بی وی کے ذریعہ ایکٹیس سولینرجی لمیٹڈ سے سولینرجی پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کے لئے منظوری   دے دی ہے۔

مجوزہ طورپر تحویل میں لئے جانے کا  عمل  100% شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے اور اپنی تحویل میں لینے والے  کے کلی اختیار میں  ہوگا۔

حصولیابی  کرنے والا  بنیادی طورپر نیدر لینڈس میں قائم  ایک  کمپنی ہے اور شیل گروپ کا حصہ ہے۔ یہ ایک ہولڈنگ کمپنی ہے۔ شیل پی ایل سی حتمی ہولڈنگ کمپنی ہے اوریہ  مختلف کمپنیوں (شیل گروپ) میں براہ راست اور بالواسطہ سرمایہ کاری  کی مالک ہے۔شیل پی ایل سی  کے حصص لندن اسٹاک ایکسچینج، یورو نیکسٹ ایمسٹ ڈرم  اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج  کی فہرست میں  درج ہیں۔ شیل گروپ توانائی اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کا ایک عالمی گروپ ہے جس کے 70 سے زیادہ ممالک میں 83,000 ملازمین ہیں۔

جبکہ ٹارگیٹ  موریشس میں قائم   ایک  سرمایہ کاری کمپنی ہے،جس کا تعلق ایکٹس گروپ سے ہے۔فی الحال اس کمپنی  کی بھارت کے  قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں  سرمایہ کاری ہے۔

سی سی آئی سے متعلق تفصیلی احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے۔

******

ش ح۔ ا م۔

U NO- 7474



(Release ID: 1840891) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil