وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مہارت کا مرکز (سی او ای) کا افتتاح کیا

Posted On: 10 JUL 2022 8:00PM by PIB Delhi

ایئر مارشل سندیپ سنگھ وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف (وی سی اے ایس) نے 10 جولائی 2022 کو ایئر فورس اسٹیشن رجوکری، نئی دہلی میں اڑان (ڈیجیٹائیزیشن، آٹومیشن، آرٹیفیشل  انٹلیجنس اور ایپلی کیشن نیٹ ورکنگ کے لیے یونٹ) کی زیر نگرانی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مہارت کے مرکز ( سی او ای) کا افتتاح کیا۔

ہندوستانی فضائیہ کے اے آئی سینٹر میں اینالیٹکس، مشین لرننگ، نیچورل لینگویج پروسیسنگ، نیورل نیٹ ورکس اور ڈیپ لرننگ الگوردم کے تمام پہلوؤں کو سنبھالنے کے لیے ایک بگ ڈیٹا اینالیٹکس اور اے آئی پلیٹ فارم کو شروع کیا گیا ہے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وی سی اے ایس نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ نے اپنی جنگ سے متعلق کارروائیوں میں انڈسٹری 4.0 اور اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجیوں کو جوڑنے کے لیے سرگرم قدم اٹھائے ہیں۔ انھوں نے دوہرایا کہ اے آئی  سی او ای ہائی اینڈ کمپیوٹ اور بگ ڈیٹا اسٹوریج صلاحیتوں کے ساتھ اور اے آئی سافٹ ویئر  کے مکمل اسپیکٹرم سے مل کر آئی اے ایف کی کام کاج کی صلاحیت کو کافی حد تک بڑھائے گا۔ مصنوعی ذہانت کے شعبےمیں مختلف پی ایس یو، ایم ایس ایم ای اور سرکردہ ماہرین تعلیم کے تال میل سے  اندرونی مہارت کے ساتھ اے آئی پر مبنی ایپلی کیشن کو تیار کیا جارہا ہے۔

*****

U.No.7472

(ش ح –ق ت  - ر ا)



(Release ID: 1840874) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi