وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ایک کیمیا داں اور مجاہدِ آزادی کے طور پر آچاریہ پرفل چندر رے کی خدمات پر وزارتِ ثقافت اور وجنانا بھارتی (وِبھا) کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب

Posted On: 11 JUL 2022 8:23PM by PIB Delhi

وزارتِ ثقافت نے دہلی یونیورسٹی کے کیمسٹری کے شعبے اور وجنانا بھارتی (وِبھا) کے ساتھ مل کر آج یونیورسٹی کے کیمسٹری کے شعبے میں "آچاریہ پرفل چندر رے کی بطور کیمیا داں اور مجاہدِ آزادی کی خدمات" پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔

افتتاحی پروگرام کا آغاز دہلی یونیورسٹی کے تحت کالجوں کے ڈین پروفیسر بلرام پانی نے کیا۔ کیمسٹری کے شعبے کے سربراہ پروفیسر اشوک پرساد نے تقریب کی صدارت کی اور آچاریہ پرفل چندر رے کی سائنسی خدمات گنوائیں۔ آئی این ایس اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور وجنانا بھارتی (وِبھا) کے سکریٹری ڈاکٹر اروند راناڈے آچاریہ پرفل چندر رے کی سماجی خدمات سے سامعین کو متعارف کرایا۔

یہ کانفرنس آچاریہ پرفل چندر رے کے 161 ویں یوم پیدائش پر 2 اور 3 اگست 2022 کو آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام منعقد ہوگی۔ کیمسٹری کا شعبہ دہلی یونیورسٹی اور وجنانا بھارتی (وِبھا) کے ساتھ مل کر اپنا صد سالہ جشن منا رہا ہے اور اندرا پرستھ وگیان بھارتی واقع نئی دہلی اور حکومتِ ہند کی وزارت ثقافت کے ساتھ مشترکہ طور پر اس کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔

1.jpg

آچاریہ پرفل چندر رے کے 161ویں یوم پیدائش پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے مقصد معاشرے میں آچاریہ پرفل چندر رے کی میراث اور شراکت کو وسعت دینا اور قدیم کیمسٹری اوراس کی اہمیت کے ساتھ اس کے پس منظر کےبارے میں عام بیداری میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ حکومت ہند کی وزارت تعلیم 80 کی دہائی کے روایتی تصور سے تعلیمی نظام کو تازہ بہ تازہ کر رہی ہے تاکہ وہ ہندوستان کی روایات اور قدر کے نظام پر استوار کرتے ہوئے اکیسویں صدی کی تعلیم کے امنگوں بھرے مقاصد سے ہم آہنگ ہوسکے۔ اس میں ایس ڈی جی4 شامل ہے۔

تفصیل اس پتے پر دستیاب ہے: www.pcray.in.

اس موقع پر اپنے خطاب میں  وجنانا بھارتی (وِبھا) کے سکریٹری جناب پروین رام داس نے وِبھا اور کانفرنس کے مقصد کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر راجیو سنگھ نے کانفرنس کے دوران منعقد کئے جانے والے مختلف پروگراموں کی تفصیل پیشکش کی اور پروفیسر بی کے سنگھ نے سامعین کو کانفرنس کے ویب سائٹ نیویگیشن اور ورک فلو سے متعارف کرایا۔ دو روزہ کانفرنس کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے کے لئے آچاریہ پرفل چندر رے کی بطور کیمیا داں اور مجاہدِ آزادی خدمات پر مسابقت اور نمائش کا ملک بھر میں اہتمام کیا جائے گا۔

****

U.No:7459

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1840846) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu