سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو پی کے ضلع قنوج میں دیویانگ جن اور بزرگ شہریوں کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ’سماجک ادھیکاریتا شیور‘

Posted On: 11 JUL 2022 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/جولائی 2022 ۔ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی بالترتیب اے ڈی آئی پی اور راشٹریہ ویوشری یوجنا اسکیم کے تحت دیویانگ جن اور بزرگ شہریوں کے مابین امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک ’سماجک ادھیکاریتا شیور‘ کا انعقاد معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے ذریعے کیا جائے گا۔ پروگرام کا انعقاد اے ایل آئی ایم سی او اور قنوج ضلع انتظامیہ کے تعاون سے 12 جولائی 2022 کو صبح 11:00 بجے، اترپردیش کے قنوج ضلع کے پی ایس ایم ڈگری کالج میں کیا جائے گا۔

مختلف زمروں کے کل 7319 امدادی اور معاون آلات جن کی قیمت 446.40 لاکھ روپے ہے، پہلے سے شناخت شدہ 1973 دیویانگ جن اور بزرگ شہریوں کے مابین مفت تقسیم کیے جائیں گے، یہ وہ افراد ہیں جن کی ضلع قنوج کے مختلف مقامات پر اے ایل آئی ایم سی او کی طرف سے لگائے گئے تشخیصی کیمپوں کے دوران نشان دہی کی گئی تھی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیار محترمہ پرتیما بھومک تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیمپ کا ورچوئل طریقے پر افتتاح کریں گی۔ تقریب کا اہتمام جناب سبرت پاٹھک، رکن پارلیمنٹ، قنوج پارلیمانی حلقہ اور دیگر مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں کیا جائے گا، جو تقریب کے مرکزی مقام پر ’ذاتی طور پر‘ شرکت کریں گے۔

تقریب کے دوران ضلع انتظامیہ، قنوج اور اے ایل آئی ایم سی او کے سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔

   مذکورہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کا لنک درج ذیل ہے:

https://youtu.be/x9NzbojOYZ8

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7454

 


(Release ID: 1840827) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Punjabi