سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
دوارکا ایکسپریس وے جو بھارت میں پہلا ایلیویٹیڈ اربن ایکسپریس وے کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور یہ 2023 میں کام کرنے لگے گا: جناب نتن گڈکری کا بیان
Posted On:
11 JUL 2022 10:56AM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ دوارکا ایکسپریس وے، جسے ہریانہ کے حصے میں ناردرن پیری فیرل روڈ بھی کہا جاتا ہے، کو بھارت میں پہلے ایلیویٹڈ اربن ایکسپریس وے کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
سلسلے وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ دوارکا ایکسپریس وے دہلی-گڑگاؤں ایکسپریس وے (گولڈم چوک دہلی-جے پور-احمد آباد-ممبئی کا حصہ) اور تیڑھی ترچھی سڑکوں پر دباؤ کو کم کرے گا جس بنیادی طور پر مغربی دہلی کے مسافروں کو شدید ٹریفک بھیڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ ۔ 8 پر 50 فیصد-60 فیصد ٹریفک کو نئے ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا جائے گا، جس سے سوہنا روڈ، گولف کورس روڈ اور ایئر ایکسٹینشن کے لئے ٹریفک کی نقل و حرکت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں ایک بار کام شروع ہوجانے کے بعد، اس سے دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی بہت مدد ملے گی۔
جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش اور مثالی قیادت میں حکومت ملک کے کونے کونے میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سرگرم طور پر ترجیح دے رہی ہے اور ’کنکٹی وٹی کے ذریعے خوشحالی‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ 16 لین تک رسائی پر قابو پانے والا ہائی وے ہے جس کے دونوں اطراف کم از کم 3 لین سروس روڈ کی گنجائش ہے، دہلی میں دوارکا کو ہریانہ کے گروگرام سے جوڑنے والا ایکسپریس وے کو 9,000 کروڑ روپے کی کل لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے، جس کی کل لمبائی 29 کلومیٹر ہے جس میں سے 19 کلومیٹر لمبائی ہریانہ میں آتی ہے جبکہ بقیہ 10 کلومیٹر کی لمبائی دہلی میں ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ دوارکا ایکسپریس وے میں بڑے جنکشنوں پر 4 کثیر سطحی انٹر چینجز (سرنگ/انڈر پاسز، ایٹ-گریڈ روڈ، ایلیویٹڈ فلائی اوور اور فلائی اوور کے اوپر) ہوں گے جن میں ہندوستان میں سب سے طویل (3.6 کلومیٹر) اور چوڑائی کے لحاظ سے (8 لین) شہری سڑک کی سرنگ کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپریس وے قومی شاہراہ ۔ 8 (دہلی-گروگرام ایکسپریس وے) پر شیو مورتی سے شروع ہوتا ہے اور دوارکا سیکٹر 21، گروگرام بارڈر اور بسئی سے ہوتا ہوا کھڑکی دولا ٹول پلازہ کے قریب ختم ہوتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس باوقار پروجیکٹ کی ترقی دارالحکومت دہلی کی بھیڑ کو کم کرنے کے منصوبے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایک بار جب دوارکا ایکسپریس وے کے مکمل ہوجائے تو یہ دوارکا کے سیکٹر 25 میں آئندہ انڈیا انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (آئی آئی سی سی) تک براہ راست رسائی فراہم کرائے گا اور شیلو سرنگ کے ذریعے آئی جی آئی ہوائی اڈے کو ایک متبادل کنکٹی وٹی بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، ٹول مینجمنٹ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے، نگرانی وغیرہ جیسے جدید ترین انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم (آئی ٹی ایس) آنے والے اس عالمی نوعیت کے کورڈیدور کا ایک لازمی حصہ ہوگا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ دوارکا ایکسپریس وے میں شجر کاری ایک بڑا کارنامہ ہوگا جس میں 12,000 درخت لگائےجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ انجینئرنگ کا ایک بہترین نمونہ بھی ہے جس میں 34 میٹر چوڑے 8 لین ہائی وے شامل ہے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا سنگل ستون پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں اس کی تعمیر کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن فولاد (ایفل ٹاور میں استعمال ہونے والے اسٹیل کا 30 گنا) اور 20 لاکھ کم کنکریٹ (برج خلیفہ میں استعمال ہونے والے کنکریٹ کے 6 گنا) استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ن ا۔
(2022۔07۔11)
U-7433
(Release ID: 1840710)
Visitor Counter : 198