الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مغربی بنگال کو درگا پور اور بردھمان میں انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ ملے


انٹرنیٹ اقتصادی کاموں اور مختلف خدمات سے آن لائن فائدہ اٹھانے کے لیے زندگی کی شہ رگ بن گیا ہے: راجیو چندر شیکھر

ڈیجیٹل انڈیا کے 7 سالوں میں بھارت نے شروعات میں  بنیادی طور پر ایک ٹیکنالوجی صارف ملک  کو دنیا کے ایک قابل اعتبار ٹیکنالوجی پارٹنر میں تبدیل ہوتے دیکھا، میک اِن انڈیا – فار دی ورلڈ بنا: راجیو چندر شیکھر

Posted On: 10 JUL 2022 3:47PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری  کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے بردھمان – درگاپور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ جناب ایس ایس آہلووالیہ کی موجودگی میں 10 جولائی، 2022 کو درگاپور اور بردھمان میں این آئی ایکس آئی کے دو نئے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ (آئی ایکس پی) کا افتتاح کیا۔

ان انٹرنیٹ ایکسچینجوں کا افتتاح  وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے وژن 1000 کے تحت ہر ایک ہندوستانی کو کھلے، محفوظ، قابل اعتبار اور جوابدہ انٹرنیٹ سے جوڑنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں درگاپور کے میئر انندتا مکھرجی، درگاپور مشرق کے رکن اسمبلی جناب پردیپ کمار مجومدار، درگاپور مغرب کے رکن اسمبلی جناب لکشمن چندر گھوروئی اور بردھمان جنوب کے رکن اسمبلی جناب کھوکن داس اور بردھمان کے میئر جناب پریش چندر سرکار، چیمبر آف کامرس کے رکن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت متعدد مہمان موجود تھے۔

ریاستوں میں انٹرنیٹ ایکسچینج سے مغربی بنگال اور پڑوسی علاقوں میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات میں اضافہ اور ان میں بہتری آنے کی امید ہے، آئی ایس پی کو اپنے آخری صارفین کو ان کے ذریعے دی جانے والی بہتر انٹرنیٹ خدمات سے فائدہ ہوگا، جس سے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔

اس کی شروعات پر تبصرہ کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ’’انٹرنیٹ آج تمام اقتصادی سرگرمیوں کی شہ رگ بن گیا ہے۔ یہ ضروری ہو گیا ہے کہ مختلف پبلک اور پرائیویٹ دونوں خدمات آن لائن دستیاب ہوں۔ انٹرنیٹ ایکسچینج مغربی بنگال کے  ڈیجیٹل ناگریکوں کے لیے بہتر  انٹرنیٹ کے تجربے کو یقینی بنائے گا۔‘‘

نریندر مودی حکومت کے ذریعے  2015 میں شروع کیے گئے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے 7 سالوں کے بارے میں،  انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا، ’’جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام شروع کیا تھا، تو میں سامعین میں تھا۔ ٹیکنالوجی میں تقریباً 3 دہائیوں کے تجربے کے ساتھ، مجھے بھی معلوم نہیں تھا کہ بھارت اتنی تیزی سے آگے بڑھے گا اور ایک ڈیجیٹل پاور ہاؤس کے طور پر ابھرے گا۔ جب میں نے 1990 کی دہائی میں بھارت کا سب سے بڑا سیلولر نیٹ ورک بنایا، اس وقت ہم نے تقریباً ہر ایک ساز و سامان بیرونی ممالک سے منگوائے۔ آج، جیسا کہ ہم 5 جی نیٹ ورک شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم نے بھارت میں زیادہ تر کل پرزوں کو ڈیزائن کرنے اور انہیں ملک کے اندر ہی بنانے کی صلاحیت تیار کی ہے۔ ہم ٹیک کنزیومر سے دنیا کے لیے بھارت میں بنانے والے دنیا کے ایک قابل اعتبار ٹیکنالوجی پارٹنر بن گئے ہیں۔

لوک سبھا کے رکن جناب ایس ایس آہلووالیہ نے کہا، ’’انٹرنیٹ آج ایک کمیونٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہے – یہ نہ صرف لوگوں کو بزنس اور سروسز سے جوڑ رہا ہے، بلکہ  ایک دوسرے سے جوڑ رہا ہے۔ مجھے آج درگاپور کے معزز رکن اسمبلی جناب لکشمن گھوروئی کے ساتھ  این آئی ایکس آئی کے ذریعے بردھمان اور درگاپور میں دو انٹرنیٹ ایکسچینجوں کے افتتاح کا حصہ بننے پر فخر ہے اور میں ایم ای آئی ٹی کے وزیر مملکت، جناب راجیو چندر شیکھر  کا ممنوں ہوں کہ انہوں نے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے کیے گئے میرے اس وعدے کو پورا کرنے میں میری مدد کی کہ ڈیجیٹل انڈیا ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہم سبھی کے لیے اور خاص طور پر ملک کے اس علاقے کے لوگوں کے لیے خواب دیکھا تھا۔

ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ایسے بھارت کے طور پر ڈیجیٹل انڈیا کا تصور کیا، جہاں ہر شہری جڑا ہوا ہے – انہیں کبھی بھی، کہیں بھی سرکار تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے، اور انہیں تعلیم، ہنر مندی کے فروغ اور روزگار کے ساتھ ساتھ صنعت کاری کے مواقع تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

ہماری حکومت کی پہل اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں گامزن ہے کہ ہم ’ڈیجیٹل ڈیوائڈ‘ کو ختم کر دیں گے اور یہ یقینی بنا دیں گے کہ  ہمارے ملک کے لوگ، جو ہماری سرزمین کے سب سے دور کے کونے میں بھی ہیں، نہ صرف قابل بنیں، بلکہ با اختیار بھی ہوں، جو معزز وزیر اعظم کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس  کا بنیادی نکتہ ہے۔  یہ ہمیں آگے بڑھاتا رہے گا اور خاص طور پر اس اہم دور میں جہاں ہم اپنی ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منا رہے ہیں، آنے والی دہائیوں میں عالمی منظرنامہ میں ہمارے ملک کا مقام طے کرے گا۔‘‘

این آئی ایکس آئی کے بارے میں

کمپنی قانون 2013 کی دفعہ 8 کے تحت این آئی ایکس آئی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے اور 19 جون، 2003 کو اسے رجسٹر کیا گیا تھا۔ این آئی ایکس آئی کا قیام ملک کے اندر گھریلو ٹریفک کا راستہ طے کرنے کے مقصد سے آئی ایس پی کو آپس میں جوڑنے کے لیے کیا گیا تھا جس سے بہتر کوالٹی والی سروس (کم تاخیر) اور بین الاقوامی بینڈ وڈتھ پر بچت کرکے آئی ایس پی کے لیے بینڈ وڈتھ فیس کم ہو سکے۔ این آئی ایکس آئی کا انتظام اور  کام کاج عالمی سطح پر اس قسم کی پہل کے لیے بہتر طور طریقوں کے مطابق مضبوط بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ویب سائٹ لنک: https://nixi.in/en/home/

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/001GHCY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0028670.jpg

*****

 

ش ح۔ ق ت

U NO: 4737



(Release ID: 1840696) Visitor Counter : 143


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Bengali