عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اچھی حکمرانی کے لئے شہریوں ، صنعت کاروں اور حکومت کو آپس میں نزدیک لانے کے موضوع پر دوروزہ علاقائی کانفرنس کل سے بینگلورو میں منعقد ہوگی


مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ اورکرناٹک کے وزیراعلیٰ جناب باسوراج بومائی ، 12جولائی کو اختتامی اجلاس میں جلوہ افروز ہوں گے

Posted On: 10 JUL 2022 3:58PM by PIB Delhi

‘‘اچھی حکمرانی کی غرض سے شہریوں ، صنعت کاروں کو حکومت کو آپس میں نزدیک لانے ’’کے موضوع پرایک دوروزہ علاقائی کانفرنس کل سے بینگلورو میں منعقد  ہوگی ۔ اس علاقائی کانفرنس کا اہتمام ‘‘ انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات  کا محکمہ ، کرناٹک حکومت کے اشتراک سے کررہاہے ۔

سائنس اورٹیکنولوجی  کے آزادانہ چارج کے ساتھ مرکزی وزیرمملکت ، ارضیاتی علوم کے آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت ، وزیر اعظم کے دفترمیں پی ایم او کے وزیرمملکت، عملے،عوامی شکایات  ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاسے متعلق محکموں کے آزادانہ چارج کے ساتھ  وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ اور حکومت کرناٹک کے وزیراعلی جناب باسوراج بومّئی 12جولائی کو اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

یہ کانفرنس ، مرکز، ریاستوں اور ضلع کی سطح پر مختلف النوع انتظامی اصلاحات کے ذریعہ حکومت اور شہریوں کو آپس میں قریب لانے کی ایک کوشش ہے ۔ ایسا ‘‘زیادہ سے زیادہ حکمرانی ، کم سے کم حکومت ، سے متعلق پالیسی ہدف کے ساتھ ’’ڈجیٹل ٹیکنولوجی کے استعمال ، اگلی نسل کے اصلاحات کرکے ، اوراصلاحات کے ذریعہ کیاجاتاہے۔ اس میں ، ری ۔انجینئرنگ سے متعلق حکومت کا عمل ، ای-سروسیز تک عام رسائی، ضلع سطح پر ڈجیٹل پہل قدمیوں میں عمدگی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنولوجیز اختیارکرنے میں عمدگی اورآئی سی ٹی منیجمنٹ  کا استعمال شامل ہیں ۔

اس دوروزہ  تقریب کے دوران  6نشستوں میں پریزنٹیشن  کی جائیں گی ۔

اے آرپی جی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امرناتھ خیرمقدمی خطبہ پیش کریں گے ، کرناٹک  سرکار کی چیف سکریٹری محترمہ وندیتا شرما ، اوراے آرپی جی  کے سکریٹری  جناب وی سری نواس بھی اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ڈی پی اے آر کرناٹک کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹرسری واستو کرشنا ، اختتامی اجلاس کے دوران کلمات تشکر  اداکریں گے ۔

اس کانفرنس میں سبھی ریاستوں  اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وفود شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں پورے بھارت سے 400سے زیادہ مندوبین کے بھی شرکت کرنے کا امکان ہے ۔یہ کانفرنس نیم ۔ ورچول طورپر منعقد ہورہی  ہے ۔

**********

)ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -7431



(Release ID: 1840686) Visitor Counter : 113