وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہندوستان کے 53 ویں بین اقوامی فلمی میلے(اِفّی) کے لئے روڈ میپ پر غور و خوض

Posted On: 08 JUL 2022 7:14PM by PIB Delhi

سنیما کی خوشی کا جشن منانے کے لئے ہندوستان کے 53 ویں بین اقوامی فلمی میلے کا  گوا میں 20 تا 28 نومبر 2022  انعقاد کیا جائے گا۔ اس ویب سائٹ سے تازہ اطلاعات حاصل کی جا سکتی ہیں:

www.iffigoa.org

 

فلمی میلے کا مقصد دنیا بھر کے فلمسازوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور ہر طرف سے سنیما کی عمدہ کارکردگی کو پیش کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ فلمی ثقافتوں کو یکجا کرتے ہوئے یہ میلہ مختلف سماجی اور ثقافتی اخلاقیات کو سمجھنے اور عالمی سنیما کی تعریف کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اس میلے کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز حکومت ہند کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات اور گوا کی ریاستی حکومت مشترکہ طور پر کرتی ہیں۔

 

دنیا بھر کے سینما گھروں کو فلمی آرٹ کی نمایاں کارکردگی پیش کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ  ہندوستان کا بین اقوامی فلمی میلہ ہر سال ہندوستان اور دنیا بھر سے سنیما کی کچھ بہترین کارکردگی کا جشن مناتا ہے۔ ہندوستان کے اس سال کے 53ویں بین اقوامی فلمی میلے کے لئے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ذیل میں اس کا ذکر ہے۔

 

اسٹیئرنگ کمیٹی کے کام ہندوستان کے بین اقوامی فلمی میلے کی پروگرامنگ کو حتمی شکل دینے میں وزارت کی مدد کرنا ہے جس میں ہندوستان کے بین اقوامی فلمی میلے کے پروگرام کے مختلف حصوں، ماسٹر کلاسیز اور ورکشاپس کے علاوہ کچھ ثقافتی حصوں کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔

 

اسٹیئرنگ کمیٹی نے ہندوستان کے بین اقوامی فلمی میلے کے مختلف حصوں پر غور کیا اور بین اقوامی فلم سازوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے، علاقائی سنیما کی شرکت، نوجوان فلم سازوں کو ایک پلیٹ فارم دینے کے علاوہ  سنیما میں ابھرتی ہوئی اُس ٹیکنالوجی کے ساتھ جو سنیما سے محبت کرنے والوں کے تجربے کو بڑھاتی ہے، نئے رجحانات کی نمائش کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی ہندوستان کے بین اقوامی فلمی میلے کے دوران متعدد میٹنگوں کا اہتمام کرے گی اور مواد کی تیاری کے علاوہ شراکت داریوں پر غور کرے گی۔ مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان کے بین اقوامی فلمی میلے کے لئے ان کا وژن ہندوستانی سنیما سے تعلق رکھنے والے فلمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور ہندوستان کے 53 ویں بین اقوامی فلمی میلے کو اگلے مقام تک لے جانے کے لئے ان کی مہارت اور فہم و ادراک کا استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا بین اقوامی فلمی میلہ ایک ایسا تہوار ہے جس کا مقصد ہندوستان کی 'تخلیقی معیشت' کو فروغ دینے کے لئے تعاون اور نیٹ ورکنگ فراہم کرکے فلم انڈسٹری کے فائدے کی خاطر سنیما کے کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تخلیقیمعیشت میں ایم اینڈ ای کے شعبے میں نئے کاروباری افراد پیدا کرنے کی صلاحیت اور ہنر موجود ہے جو ہندوستان کو دنیا کے لئے موضوع اور پوسٹ پروڈکشن کے مرکز میں تبدیل کرنے میں مدد کرے گا۔

https://iffigoa.org/wp-content/uploads/2022/06/53rd-IFFI-poster.jpg

 

اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان:

 

سرکاری اراکین

 

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر (چیئرمین)

گوا کے وزیر اعلیٰ (شریک چیئرمین)

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

سکریٹری، وزارتِ اطلاعات و نشریات

چیف سیکرٹری، حکومتِ گوا

ایڈیشنل سیکرٹری اور ایف اے، وزارتِ اطلاعات و نشریات

ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات

جوائنٹ سکریٹری (فلم)، وزارتِ اطلاعات و نشریات

پی آر ڈائریکٹر جنرل پی آئی بی

منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی

سیکرٹری (آئی اینڈ پی)، حکومتِ گوا

وائس چیئرمین، ای ایس جی، گوا

سی ای او، ای ایس جی، گوا

غیر سرکاری ممبران

 

جناب منوج منتشر

جناب وپل امرت لال شاہ

جناب پرسون جوشی

جناب پریہ درشن

محترمہ خوشبو سندر

محترمہ ہرشیتا بھٹ

محترمہ وانی ترپاٹھی

جناب کرن جوہر

جناب سکھویندر سنگھ

جناب نکھل مہاجن

جناب روی کوٹراکارا

جناب شوجیت سرکار

جناب بوبی بیدی

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

U NO-----7388


(Release ID: 1840214) Visitor Counter : 191


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi