پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت نے قطعہ زمین سے متعلق کھلے لائسنس جاری کرنے کے پروگرام کے آٹھویں دورکی بولیالگانے کے عمل کا آغاز کیا
Posted On:
08 JUL 2022 11:25AM by PIB Delhi
ہائیڈروکاربن کی تحقیق ، تلاش اور لائسنس کے اجراسے متعلق پالیسی (ایچ ای ایل پی) 30مارچ ،2016 کو نافذ کی گئی تھی ۔ اس کے بعد سے قطعہ زمین سے متعلق کھلے لائسنس جاری کرنے کے پروگرام (او اے ایل پی ) کے سات دور پہلے ہی اختتام پذیرہوچکے ہیں اور 207691 مربع کلومیٹرعلاقے پرمشتمل تحقیق تلاش اورپیداوارسے متعلق 134بلاکس کی منظوری دی گئی ہے ۔ یہ علاقے تلچھٹ کے 19طاس پرمحیط ہیں ۔
تحقیق ، تلاش اورپیداوار (ای اینڈپی ) سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی لانے کے اپنے جذبے کو جاری رکھتے ہوئے ، حکومت نے اب اواے ایل پی کے لئے بولیاں لگانے کے آٹھویں دور کا آغاز کردیاہے ۔ جس کے تحت 7جولائی 2022کوبین الاقوامی مسابقی بولیاں لگانے کے لئے دس بلاکس کی پیش کش کی گئی ہے ۔ یہ بولیاں، ایک مخصوص آن لائن –ای ۔ بولیوں کے پورٹل کے ذریعہ 6ستمبر 2022دوپہر 12بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ آٹھویں دورکے بلاکس کی کامیاب منظوری ملنے کی بدولت ، اواے ایل پی نظام کے تحت قطعہ زمین کی تحقیق وتلاش اورقطعہ زمین کی مجموعی تحقیق وتلاش کے لئے مزید 36316مربع کلومیٹرعلاقے کا اضافہ ہوجائے گا اوریہ کل علاقہ بڑھ کر 244007مربع کلومیٹرتک پہنچ جائے گا۔
بولیاں لگانے کے موجودہ دور کے تحت یہ دس بلاکس ، ایک دم نچلی سطح کے 9طاسوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ ان میں دو سط ح زمین کے بلاک ، چار اُتھلے یا کم گہرے پانی کے بلاک ، دوگہرے پانی کے بلاک شامل ہیں ۔ امید کی جاتی ہے کہ اواے ایل پی کے آٹھویں دور کی بدولت ، فوری طورپر لگ بھگ 60تا 70 کروڑڈالر ز کے بقدر تحقیق وتلاش کے کام کا اقرار ہوجائے گا۔ ہائیڈروجن کاربن کی تحقیق وتلاش اورلائسنس کے اجراء سے متعلق پالیسی (ایچ ای ایل پی )، جس کے تحت آمدنی کی تقسیم کے معاہدے کا ماڈل اختیارکیاجاتاہے ، بھارت کے تحقیق وتلاش اورپیداوار (ای اینڈ پی ) کے شعبے میں ‘‘کاروبارکرنے میں سہولت ’’ کوبہتربنانے کی سمت ایک بڑاقدم ہے ۔ اس پالیسی کے تحت پرکشش اورنرم شرائط طے کی گئی ہیں ۔ جن میں تخفیف شدہ رائلٹی کی شرحیں ، تیل پرکوئی محصول نہیں ، زمرہ II اور زمرہ III کے طاسوں میں بلاکس کے لئے آمدنی کی تقسیم کے لئے کوئی بولی نہیں ، مارکیٹنگ اور قیمت طے کرنے کی آزادی ، پورے سال بولیاں لگانے کا عمل ، سرمایہ کاروں کے لئے اپنی پسند کے بلاکس کو منتخب کرنا ، روایتی اورغیرروایتی ہائیڈروکاربن دونوں وسائل کااحاطہ کرنے کے لئے واحد لائسنس ، معاہدے کی پوری مدت کے دوران تحقیق وتلاش کی اجازت اور بولیاں لگانے اورمنظوری دینے کا ایک سادہ ، آسان ، شفاف اور تیز ترعمل وغیرہ شامل ہیں ۔
دلچسپی کا اظہار (ای او آئی ) داخل کرنے کے لئےXIII آٹھویں ونڈو ، سردست 31جولائی ،2022تک کھلی ہے ۔
پیش کئے جانے والے بلاکس کی تفصیلات (او اے ایل پی کی آٹھویں دور کی بولیاں )
پیش کش کئے جانے والے بلاکس کی تفصیلات (او اے ایل پی بولی کا دور –VII)
نمبرشمار
|
بلاک کے نام
|
علاقہ (مربع کلومیٹر)
|
طاس
|
زمرہ
|
قسم
|
1
|
CB-ONHP-2022/1
|
188.52
|
کیمبے
|
I
|
سطح زمین پر
|
2
|
AS-ONHP-2022/1
|
2057.63
|
آسام شیلف
|
I
|
سطح زمین پر
|
3
|
MB-OSHP-2022/1
|
6059.94
|
ممبئی آف شور
|
I
|
اتھلاپانی
|
4
|
GK-OSHP-2022/1
|
765.54
|
کچھ
|
II
|
اتھلاپانی
|
5
|
KK-OSHP-2022/1
|
6717.56
|
کیرالہ کونکن
|
III
|
اتھلاپانی
|
6
|
BP-OSHP-2022/1
|
5754.92
|
بنگال پرنیہ
|
III
|
اتھلاپانی
|
7
|
GS-DWHP-2022/1
|
2742.7
|
سوشاستر
|
II
|
گہراپانی
|
8
|
KK-DWHP-2022/1
|
1112.71
|
کیرالہ کونکن
|
III
|
گہراپانی
|
9
|
KG-UDWHP-2022/1
|
1199.64
|
کرشنا –گوداوری
|
I
|
بیحدگہراپانی
|
10
|
MN-UDWHP-2022/1
|
9717.34
|
مہاندی
|
II
|
بیحدگہراپانی
|
|
میزان
|
36,316.50
|
|
|
|
******
)ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -7367
(Release ID: 1840073)
Visitor Counter : 166