اسٹیل کی وزارت
آر آئی این ایل نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ’’اسٹیل کی کھپت میں اضافہ: اسٹیل کے استعمال میں آگے کی راہ‘‘ موضوع پر سیمینار منعقد کیا
سیمینار کے دوران صنعت کاروں کے ذریعے دیہی علاقوں میں اسٹیل فیبریکیشن یونٹ قائم کرنے پر زور دیا گیا
Posted On:
08 JUL 2022 11:43AM by PIB Delhi
راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اسٹیل کی وزارت کے ذریعے 4 سے 10 جولائی 2022 تک منائے جارہے ’آئیکونک ویک‘ کے حصہ کے طور پر کئی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔
آئیکونک ویک تقریبات کے حصہ کے طور پر آر آئی این ایل کی نگرانی میں آئی این ایس ڈی اے جی نے بدھ کو وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ’’اسٹیل کی کھپت میں اضافہ: اسٹیل کے استعمال میں آگے کی راہ‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔
یہ پروگرام آر آئی این ایل کے 80 ایگزیکٹیو کی موجودگی میں ایچ آر ڈی سینٹر، آر آئی این ایل، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں لائیو نشر کیا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں آر آئی این ایل کے 22 باہری مارکیٹنگ دفاتر کے 60 ایگزیکٹیو نے بھی شرکت کی۔
آئی این ایس ڈی اے جی کے سینئر اہل کار جناب اریجیت گوہا نے آئی این ایس ڈی اے جی کی بنیادی سرگرمیوں پر مبنی ایک پی پی ٹی پرزنٹیشن پیش کی اور ساتھ ہی نیم شہری اور دیہی علاقوں میں اسٹیل کی کھپت میں اضافہ کرنے کے لئے آئی این ایس ڈی اے جی کے ذریعے اٹھائے جارہے اقدامات کی تفصیلات بھی سامنے رکھیں۔ پروگرام کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا، جس میں شرکاء کے تمام سوالات کا جواب متعلقہ افراد نے دیا۔
سیمینار میں بنیادی طور پر اسٹیل کی پیداوار /کھپت، بھارت میں اسٹیل کی کھپت میں کمی کے اسباب، اسٹیل کی کھپت کو بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے قدم اور دیہی پہل کے ساتھ ساتھ آئی این ایس ڈی اے جی کی دیگر سرگرمیوں پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔
سیمینار کی شروعات ہر شعبے میں اسٹیل کی کھپت کے تجزیہ کے ساتھ ہوئی۔ اس کے بعد بھارت میں اسٹیل کی کھپت میں کمی کے لئے ذمہ دار عناصر پر گفتگو ہوئی اور اسے بہتر کرنے کے طریقے بتائے گئے۔ اس کے علاوہ آئی این ایس ڈی اے جی کی بنیادی سرگرمیوں اور ان کے ذریعے پیش کی جانے والی تکنیکی خدمات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
اسٹیل کی کھپت میں اضافہ کرنے کے لئے دیہی پہل کے حصے کے طور پر صنعت کاروں کے ذریعے دیہی علاقوں میں اسٹیل بنانے والی اکائیاں قائم کرنے، صحیح پروجیکٹوں کی نشان دہی کے لئے ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام منعقد کرنے جیسی کوششوں پر زور دیا گیا، تاکہ زمینی سطح پر اسٹیل کی کھپت میں فوائد حاصل کئے جاسکیں، ہائی ٹینسائل / ہائی پرفارمینس اسٹیل جیسے مخصوص اسٹیل کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے خصوصی پروجیکٹ شروع کرنے اور ورکشاپ اور سیمیناروں کے ذریعے صنعتی اور تدریسی دنیا سے وابستہ لوگوں کے درمیان مزید بات چیت کرنے جیسے طریقے کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ق ت ۔ م ر
Urdu No. 7368
(Release ID: 1840033)
Visitor Counter : 115