اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ سندھیا نے مرکزی وزیر فولادکا عہدہ سنبھالا،


 نیا چارج شہری ہوا بازی کے علاوہ ہے

Posted On: 07 JUL 2022 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 جولائی 2022/

جناب جیوترادتیہ سندھیا نے آج یہاں ادیوگ بھون میں شہری ہوابازی کے وزیر کے اپنے موجودہ قلمدان کے علاوہ مرکزی وزیرفولاد  کے عہدے کا  چارج سنبھال لیا۔ اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے سنگھ نے وزارت  فولاد میں وزیرموصوف کا استقبال کیا۔

Image

نئی تفویض کردہ فولاد  کی وزارت کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد، جناب جیوترادتیہ سندھیا نے وزیر اعظم اور ملک کے اعتماد اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے اپنے عہد کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نےکہا کہ "یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اسٹیل کا شعبہ قوم کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا مقصد اس شعبے کو اس کی اعلیٰ ترین صلاحیتوں تک لے جانا ہے، تاکہ یہ آتم نربھر بھارت کے نظریہ میں ترقی کا ایک مضبوط انجن بن جائے"۔

Image

جناب سندھیا راجیہ سبھا میں ممبر پارلیمنٹ کے طور پر مدھیہ پردیش کی نمائندگی کرتے ہیں اور شہری ہوا بازی اور اسٹیل کی وزارت کے کابینہ وزیر ہیں۔ وہ پانچ بار رکن پارلیمنٹ بھی رہے ہیں جس میں لوک سبھا کی چار میعادیں شامل ہیں (2002-04، 2004-09، 2009-14 اور 2014-19)۔ جناب سندھیا نے عوامی خدمت میں اپنا سفر 2002 میں شروع کیا۔ 2008 میں انہوں نے ٹیلی کمیونیکیشن، پوسٹس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2009 میں وزیر مملکت برائے کامرس اینڈ انڈسٹری اور پھر 2012 میں بطور وزیر بجلی  (آزادانہ چارج) کے عہدے پر فائز رہے۔

جناب سندھیا نے ہارورڈ یونیورسٹی، امریکہ سے اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری اور گریجویٹ اسکول آف بزنس، اسٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7350

 


(Release ID: 1839980) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu