نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے ہندوستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں کہا کہ اولمپکس کے بعد تربیت اور مقابلے کی رفتار میں اضافہ ہوا

Posted On: 07 JUL 2022 7:07PM by PIB Delhi

 

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو مشن اولمپک سیل (ایم او سی ) میٹنگ میں کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے ہندوستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کل 215 ایتھلیٹ  آئندہ سی ڈبلیو جی میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001999W.jpg

ایم او سی میٹنگ میں سابق لانگ جمپر انجو بوبی جارج، سابق ہاکی کھلاڑی ویرین راسکوئنہ، سابق ٹیبل ٹینس کھلاڑی مونالیسا برواہ، سابق ریسلر یوگیشور دت، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی تروپتی مرگنڈے موجود تھے۔

جناب ٹھاکر نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا “ایتھلیٹس کی تیاری زوروں شور سے  جاری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اولمپکس کے بعد تربیت اور مقابلے کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور ہم اولمپک اور پیرا اولمپک کے بعد مسلسل کامیابی کی امید کر سکتے ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VSKK.jpg

جائزہ کے دوران ہندوستان کی تیاری کے مختلف پہلو سامنے آئے۔ ٹوکیو 2020 اولمپکس کے بعد ایتھلیٹس نے مکمل تربیت  شروع کی  جس میں نیشنل  کیمپوں میں تربیت اور مقابلے کے کئی بین الاقوامی ایکسپورز شامل ہیں۔

کئی ایلیٹ ایتھلیٹس اپنے تربیتی منصوبے کے مطابق، سرکاری خرچ پر اولمپکس کے بعد بیرون ملک تربیت لے رہے ہیں۔ اولمپک گیمز کے بعد ٹریننگ پر واپسی کے بعد سے، جیولین تھروور نیرج چوپڑا چولا وسٹا (امریکہ)، انطالیہ (ترکی) اور فن لینڈ میں مقیم ہیں۔

حال ہی میں ٹیبل ٹینس اور باکسنگ کے لئے پرتگال اور  ری پبلک آف آئرلینڈ  میں  ایکسپورجر  دورے بھی سی ڈبلیو جی  2022 سے قبل منظور کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7353

                          



(Release ID: 1839979) Visitor Counter : 105