مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب اشونی ویشنو کی برکس کے مواصلاتی وزراء کی آٹھویں میٹنگ میں شرکت


ٹیلی مواصلاتی شعبے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کی اہمیت ظاہر کی

Posted On: 07 JUL 2022 4:45PM by PIB Delhi

برکس کے مواصلاتی وزرا کی آٹھویں میٹنگ کل چین کی صدارت میں غیر روایتی طور پر منعقد ہوئی۔ ریلوے، مواصلات، برقیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے میٹنگ میں شرکت کی اور آئی سی ٹی کے شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ٹیلی مواصلاتی شعبے میں حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کی اہمیت بھی ظاہر کی۔

 

وزیروں نے 23-24 جون 2022 کو منعقدہ 14ویں برکس سربراہ اجلاس میں نشاندہی کردہ شعبوں میں آئی سی ٹی کے میدان میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ تمام وزیروں نے برکس انسٹی ٹیوٹ فار فیوچر نیٹ ورکس (بیفِن)، ڈیجیٹل برکس ٹاسک فورس (ڈی بی ٹی ایف) کے لئے حتمی شکل دئیے جانے والے کام کے منصوبوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اس میکانزم سے برکس ممالک کے درمیان اختراعی تعاون کو گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔

 

وزیروں نے برکس کی 8ویں مواصلاتی میٹنگ کا اعلامیہ بھی منظور کیا۔ تمام وزیروں نے آدھار، کووِن، یو پی آئی اور دِکشا  جیسی ڈیجیٹل عوامی سہولتوں کے پلیٹ فارم فراہم کرنےکے لئے ہندوستان کی پیشکش کی تعریف کی اور اس شعبے میں مزید تعاون کرنے کا فیصلہ کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO----7345


(Release ID: 1839911) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia