خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بے سہارا خواتین کے لئے اسکیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2022 5:42PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بیوہ اور طلاق شدہ خواتین کی تعداد2011 کی مردم شماری کے مطابق ضمیمہ ایک میں درج ہے۔2011 کی مردم شماری میں ملک میں بے سہارا خواتین کے اعداد و شمار درج نہیں کئے گئے ۔البتہ خواتین اور بچوں کی وزارت  نےبے سہارا خواتین کے لئے سوادھار گرہ اسکیم نافذ کی ہے۔  جس کے مطابق سال 2021-22 میں ان سوادھار گرہوں میں قیام کرنے والی بے سہارا خواتین کی تعداد 8163 ہے۔

حکومت اس طرح کی خواتین کی  بہبود ، باز آبادکاری ،بااختیار بنانے  ،تعلیم اور روزگار فراہم کرنے کےلئے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کررہی ہے جن میں درج ذیل اسکیمیں شامل ہیں۔

سوادھار گرہ اسکیم:  یہ اسکیم مشکلوں کی شکار ان خواتین اور لڑکیوں کو بنیادی ضرورتوں کےلئے مدد فراہم کرتی ہے جو کنبے کے جھگڑے ،جرائم ، تشدد ،ذہنی تناؤ ، سماجی طور پر الگ کردینے یا جبراً جسم فروشی کی وجہ سے  بے گھر ہوگئی ہیں اور اخلاقی  سطح پر خطرے کی شکار ہے۔سوادھار گرہ اسکیم کے تحت خواتین کی اقتصادی باز آبادکاری کے لئے ووکیشنل اور ہنر میں اضافہ کرنے کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

بیواؤں کے لیے گھر: بیواؤں کے لیے ایک گھر ورینداون، اتر پردیش میں قائم کیا گیا ہے جس میں 1,000 خواتین کو بسائے جانے کی گنجائش ہے تاکہ بیواؤں کو رہنے کی ایک محفوظ جگہ، صحت کی خدمات، غذائیت سے بھرپور خوراک، قانونی اور مشاورتی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

 ون اسٹاپ سینٹرز (او ایس سیز)، جنہیں سکھی سینٹرز کے نام سے بھی  جانا جاتا ہے، کا مقصد متاثرہ خواتین کو (بشمول گھریلو تشدد) ایک ہی چھت کے نیچے مربوط خدمات جیسے کہ پولیس کی سہولت، طبی امداد، قانونی امداد اور قانونی مشاورت، نفسیاتی علاجسماجی مشاورت، عارضی پناہ گاہ وغیرہ فراہم کیا جانا شامل ہیں۔

وومن ہیلپ لائن (ڈبلیو ایچ ایل) اسکیم عوامی اور نجی دونوں جگہوں پر تشدد سے متاثرہ خواتین کو 24 گھنٹے ہنگامی اور غیر ہنگامی رسپانس  فراہم کرتی ہے اور انہیں مناسب اتھارٹی جیسے کہ پولیس، ون اسٹاپ سینٹر،اسپتال، قانونی خدمات وغیرہ سے جوڑ کر ڈبلیو ایچ ایل بھی فراہم کرتی ہے۔ ملک بھر میں خواتین کی بہبود کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ریسکیو وین اور مشاورتی خدمات کے ذریعے مصیبت سے دوچار خواتین کی مدد کرتا ہے۔یہ خواتین،خواتین ہیلپ لائن خدمات حاصل کرنے کے لیے 181 مختصر کوڈ ڈائل کر سکتی ہیں۔

مہیلا شکتی کیندر اسکیم: خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کی مہیلا شکتی کیندر اسکیم کا مقصد دیہی خواتین کو کمیونٹی کی شراکت کے ذریعہ بااختیار بنانا اور ایک ایسا ماحول  تشکیل دینا ہے جس میں وہ اپنی  تمام تر  صلاحیتوں  کو بروئے کار لاسکیں۔

اندرا گاندھی نیشنل بیوہ پنشن اسکیم: اس اسکیم کے تحت غریبی کی سطح سے نیچے رہنے والے (بی پی ایل)کنبوں کی بیواؤں کو پنشن فراہم کی جاتی ہے۔ یہ دیہی ترقیات کی وزارت کے نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) کے تحت  دی جانے والی ایک ذیلی اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی امداد  40-79 سال کی عمر کے گروپ کی بیواؤں کو 300 روپے ماہانہ مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے اور 80 سال کی عمر تک پہنچنے پر پنشن کی رقم بڑھا کر 500روپے  ماہانہ کر دی جاتی ہے۔

نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) مرکز کی طرف سے دین جانے والی ایک مکمل طور پر فنڈزسے متعلق  اسکیم ہے۔ جس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بے سہارا افراد کی نشاندہی کی جائے گی اور جس کا مقصد بنیادی سطح پر مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ این ایس اے پی کے تحت،  200 سے 300 روپے مرکزی امداد  بزرگ شہریوں (60 سال اور اس سے زیادہ)، بیواؤں (40-79 سال) اور معذور افراد کو پنشن کی شکل میں فراہم کی گئی ہے۔

قومی صحت پالیسی 2017 (این ایچ پی)کے تحت اہداف کے ساتھ ہم آہنگی میں، حکومت نے ستمبر 2018 میں صحت اور تندرستی کے مراکز کے اپنے جڑواں ستونوں اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ مہتواکانکشی اور جامع آیوشمان بھارت پروگرام کا اعلان کیا۔ جن آروگیہ کے تحت غریب اور محروم کنبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے،کمزور خاندانوں کو کوریج فراہم کی جاتی ہے۔ اس سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک خواتین کی رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکومت نے ملک بھر میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت پردھان منتری کوشل مراکز قائم کیے ہیں۔ خواتین کے لیے تربیت اور اپرنٹس شپ دونوں کے لیے اضافی بنیادی ڈھانچہ  تشکیل دینے پر زور دیا گیا ہے۔

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ، 2005 (ایم جی این آر ای جی اے) منریگا دیہی گھرانوں میں روزگار کو یقینی بنانے کی سعی کرتا ہے،نیزاس بات کا پابند ہے کہ  تشکیل دی جانے والی ملازمتوں کا کم از کم ایک تہائی حصہ خواتین کو دیا جائے۔ منریگاکے رہنما خطوط میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں خواتین (خاص طور پر اکیلی خواتین) اور بوڑھے افراد کوجن کے پانچ سے کم بچے ہیں  ان کی رہائش گاہوں کے قریب کام کی جگہوں پر کام کرنے کے لیے ترجیح دینا، کام کی جگہ پر بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات  فراہم کیا جانا شامل ہیں ۔

پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم – ایس وائی ایم) کوان  غیر منظم کارکنوں کے لیے بڑھاپے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے جو کسی دوسری پنشن اسکیم میں شامل نہیں ہیں۔ غیر منظم مزدوروں میں خواتین بھی  شامل ہیں، ان میں زیادہ تر گھریلو ملازمین، گلیوں میں کام کرنے والے، مڈ ڈے میل ورکرز، ہیڈ لوڈرز، اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے، موچی، کچرا چننے والے، گھریلو ملازم، دھوبی، رکشہ چلانے والے، بے زمین مزدور، زرعی کارکن،تعمیراتی کام کرنے والے  افراداور ورکرز، بیڑی ورکرز، ہینڈلوم ورکرز، لیدر ورکرز، آڈیو ویژول ورکرز اور اسی طرح کے دوسرے پیشے جن کی ماہانہ آمدنی 15,000 روپے ماہانہ یا اس سے کم ہے اور ان کا تعلق 18-40 سال کے داخلے کی عمر کے گروپ کے افراد بھی شامل ہیں۔

پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت خود روزگار کی سہولت کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہے، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایم وی وائی کے تحت، 10 لاکھ روپے تک کے قرضے مائیکرو/چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کو دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو ترتیب دینے یا اسے بڑھانے کے قابل بنائیں۔اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے والی زیادہ تر خواتین ہیں۔

وزیر اعظم آواس یوجنا  گرامین (پی ایم اے وائی- جی): اس اسکیم کا مقصد 2022 تک تمام بے گھر کنبوں اور کچے اور خستہ حال مکان میں رہنے والے کنبوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پکے گھر کی فراہمی کے ذریعہ ’سب کے لیے مکان‘ فراہم کرنا ہے۔ اس سے لاوارث اور بے سہارا بیواؤں کو بھی فائدہ  حاصل ہوگا۔

پردھان منتری آواس یوجنا شہری(پی ایم اے وائی-یو): یہ اسکیم سب کے لیے مکانات کی سہولت فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ   17.06.2015 سے سال2022 تک  کے لئے  شروع کی گئی تھی۔مذکورہ اسکیم کے تحت شہری علاقوں میں جھگی چھونپڑیوں سمیت اقتصادی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیو ایس) کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو مرکزی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

دین دیال انتیودیا یوجنا- قومی شہری روزی روٹی مشن( ڈی اے وائی- این یو ایل ایم): ڈی اے وائی- این یو ایل ایم کو قانونی شہروں میں لاگو کیا جاتا ہے تاکہ شہری غریب گھرانوں کی غربت اور کمزوری کو کم کیا جا سکےاوران کی معاش میں پائیدار بنیادوں پر بہتری لائی جا سکے۔

اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی): اس اسکیم کو تمام بھارتیوں، خاص طور پر غریبوں، کم مراعات یافتہ طبقے اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے ایک عالمگیر سماجی تحفظ کا نظام تشکیل دینے کے مقصد کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم بھارت کے ان تمام شہریوں کے لیے ہے جن کی عمر 18-40 سال کے درمیان ہے اورجن کا بینک یا پوسٹ آفس میں بچت بینک کھاتہ ہے۔

بوڑھے افراد کے لیے مربوط پروگرام: اس اسکیم کا مقصد  بنیادی سہولیات جیسے پناہ، خوراک، طبی دیکھ بھال اور تفریح ​​کے مواقع فراہم کرکے اور مدد فراہم کرکے پیداواری اور فعال عمر رسیدہ افراد کی حوصلہ افزائی کرکے خواتین سمیت بزرگ شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی ترقی کی اسکیم (پی وی ٹی جیز): درج فہرست قبائل میں کچھ ایسے گروپ ہیں جن کی آبادی میں کمی یا جمود، خواندگی کی کم سطح، ٹیکنالوجی کی زرعی سطح سے پہلے کی سطح اور اقتصادی طور پر پسماندہ ہیں اور وہ گروپ ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں میں سے ہیں کیونکہ ان کی تعداد بہت کم ہے، انہوں نے سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوئی خاص سطح حاصل نہیں کی ہے اور عام طور پر ناقص  بنیادی ڈھانچے اور انتظامی تعاون کے حامل دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔ 18 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایسے 75 گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس (پی وی ٹی جیز) کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ 1998-99 میں پی وی ٹی جیز کی خصوصی ترقی کے لیے ایک علیحدہ 100 فیصد مرکز کی طرف سے چلنے والا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے نفاذ میں حاصل ہونے والے علم اور تجربات کی بنیاد پر، اسے مزید موثر بنانے کی خاطر 17.09.2019 سے اس پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم (این ایف بی ایس): دیہی ترقی کی وزارت نے نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم (این ایف بی ایس) نافذ  کی ہے جس کے تحت 20 ہزار روپے یک مشت مانیٹری گرانٹ۔ روزی روٹی کمانے والے کی موت کی صورت میں سوگوار خاندان کو امداد کے طور پر دیے جاتے ہیں۔

اناپورنا اسکیم: دیہی ترقی کی وزارت کی اناپورنا اسکیم کے تحت اور  اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس) کے تحت اہل عمر رسیدہ افراد کو دس کلو اناج فراہم کیا جاتا ہے۔

ناری آرتھک سشکتیکرن یوجنا: (خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم)سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  نےدرج فہرست ذاتوں، اکیلی خواتین/بیواؤں کی آمدنی  بڑھانے سے متعلق کارروائیوں کے تحت ناری آرتھک سشکتیکرن یوجنا نافذ کی ہے۔

سابق فوجیوں کی بیواؤں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے معاونت: وزارت دفاع سابق فوجیوں کی بیواؤں کی پیشہ ورانہ تربیت، غیر پنشن یافتہ سابق فوجیوں/بیواؤں کی سنگین بیماریوں کے علاج اور بیٹی کی شادی/بیواؤں کی دوبارہ شادی کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

سوادھار گرہ اسکیم کے تحت پچھلے تین سالوں میں سے ہر ایک اور موجودہ سال کے دوران ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ منظور کیے گئے، جاری کیے گئے اور استعمال کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ II میں ہیں۔ پچھلے تین سالوں کے دوران سوادھار گرہ اسکیم کے تحت مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد ریاستی / مرکز کے لحاظ سے ضمیمہ III میں ہے۔

 

Annexure-I

Number of Widowed and Divorced Women in the Country

 

Female of all ages

 

Widowed

Divorced

INDIA

43261478

909573

State - JAMMU & KASHMIR (01)

283650

11081

State - HIMACHAL PRADESH (02)

293475

4549

State - PUNJAB (03)

928158

18471

State - CHANDIGARH (04)

24496

863

State - UTTARAKHAND (05)

387215

3922

State - HARYANA (06)

773297

7720

State - NCT OF DELHI (07)

456613

10805

State - RAJASTHAN (08)

1983634

23758

State - UTTAR PRADESH (09)

4856188

56819

State - BIHAR (10)

2238793

14760

State - SIKKIM (11)

13717

676

State - ARUNACHAL PRADESH (12)

31787

1189

State - NAGALAND (13)

39496

4150

State - MANIPUR (14)

77990

4483

State - MIZORAM (15)

28569

11068

State - TRIPURA (16)

164969

6308

State - MEGHALAYA (17)

84825

7017

State - ASSAM (18)

1156042

45722

State - WEST BENGAL (19)

3792184

125744

State - JHARKHAND (20)

1027878

12672

State - ODISHA (21)

1612627

29845

State - CHHATTISGARH (22)

973787

30871

State - MADHYA PRADESH (23)

2160609

44272

State - GUJARAT (24)

2015742

88753

State - DAMAN & DIU (25)

6816

249

State - DADRA & NAGAR HAVELI (26)

7378

348

State - MAHARASHTRA (27)

4520764

154274

State - ANDHRA PRADESH (28)

4297481

66691

State - KARNATAKA (29)

2989429

27959

State - GOA (30)

77935

858

State - LAKSHADWEEP (31)

2448

296

State - KERALA (32)

2010984

46856

State - TAMIL NADU (33)

3856398

45185

State - PUDUCHERRY (34)

73579

1060

State - ANDAMAN & NICOBAR ISLANDS (35)

12525

279

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Annexure-II

Details of the funds sanctioned, released and utilized by the State/UTs under Swadhar Greh Scheme during each of the last three years and the current year

(Rupees in Lakhs)

S.

No.

States/UTs

Amount Sanctioned/Released during year 2018-19

Amount

Utilized

During year 2018-19

Amount Sanctioned/Released during year 2019-20

Amount

Utilized

during 2019-20

Amount Sanctioned/Released during year 2020-21

Amount

Utilized

during

2020-21

Amount Sanctioned/Released during year 2021-22

 

Andhra Pradesh

0

0

190.93

0

0

0

**

 

Assam

152.60

152.60

143.51

143.51

0

0

**

 

Andaman & Nicobar Island

 

7.27

 

7.27

 

7.27

 

7.24

 

3.96

3.95

7.26

 

Arunachal Pradesh

18.05

18.05

9.69

9.69

10.48

**

**

 

Chandigarh

6.64

7.99*

7.99

7.99

8.45

8.45

**

 

Chhattisgarh

30.25

30.25

22.95

21.35

22.89

22.89

20.75

 

Delhi

16.10

9.5

18.38

17.72

13.10

**

**

 

Gujarat

0

0

18.31

0

15.26

**

**

 

Haryana

3.39

3.39

0

0

0

0

**

 

Himachal Pradesh

0

0

5.45

3.05

3.35

6.53*

9.13

 

Jharkhand

0

0

18.17

7.88

0

0

**

 

Jammu & Kashmir

36.20

36.20

38.87

38.86

27.76

27.76

25.64

 

Karnataka

274.35

274.35

221.67

201.53

301.31

272.84

**

 

Kerala

69.59

0

32.26

0

71.11

**

**

 

Madhya Pradesh

46.09

47.55*

162.05

144.52

53.01

72.97*

74.35

 

Maharashtra

0

0

0

0

0

0

**

 

Mizoram

81.09

49.55

71.97

69.23

0

0

1.71*

 

Manipur

424.30

424.30

267.08

267.08

313.74

**

**

 

Meghalaya

0

0

0

8.58

36.36

**

 
 

Nagaland

25.69

25.69

13.08

13.08

0

0

**

 

Odisha

456.79

531.97*

286.73

240.47*

642.96

642.40

5.10*

 

Punjab

8.00

0

9.58

0

0

0

**

 

Puducherry

20.06

20.06

7.99

7.99

21.17

21.17

10.80

 

Rajasthan

0

0

87.19

0

0

0

**

 

Sikkim

6.72

6.72

10.64

10.47

10.47

10.47

10.65

 

Tamil Nadu

409.75

405.22

160.12

155.69

432.35

**

**

 

Telangana

116.09

116.09

299.16

219.16

205.26

**

**

 

Tripura

46.23

43.24

26.17

21.36

84.60

80.92

49.28

 

Uttar Pradesh

0

0

0

0

0

0

**

 

Uttarakhand

0

0

0

0

0

0

**

 

West Bengal

0

0

0

0

155.67

127.14

218.85

 

 

 

*including previous year’s unspent balance.

** Documents not received.

 

Annexure-III

Details of the number of women benefited under Swadhar Greh Scheme during each of the last three years and the current year State/UT-wise

 

S.No

State Name

Beneficiaries

2018-19

Beneficiaries

2019-20

Beneficiaries

2020-21

Beneficiaries

2021-22

1

Andhra Pradesh

780

901

433

438

2

Arunachal Pradesh

30

16

22

22

3

Assam

510

510

242

242

4

Andaman and Nicobar (UT)

0

8

9

9

5

Bihar

0

0

0

0

6

Chandigarh

30

17

8

11

7

Chhattisgarh

90

84

46

52

8

Dadra & Nagar Haveli

0

0

0

0

9

Daman & Diu

0

0

0

0

10

Delhi

60

33

41

41

11

Goa

0

0

0

0

12

Gujarat

120

120

117

117

13

Haryana

30

0

0

0

14

Himachal Pradesh

1

-

9

9

15

Jammu & Kashmir

90

160

27

27

16

Jharkhand

90

14

18

18

17

Karnataka

1380

1383

1462

1445

18

Kerala

210

473

165

165

19

Lakshadweep

0

0

0

0

20

Madhya Pradesh

240

240

273

273

21

Maharashtra

1500

1500

126

126

22

Manipur

690

664

431

431

23

Mizoram

330

112

90

88

24

Meghalaya

60

60

15

15

25

Nagaland

60

60

34

34

26

Odisha

2340

2340

1667

1667

27

Punjab

60

30

34

34

28

Puducherry

30

30

10

10

29

Rajasthan

180

180

203

203

30

Sikkim

30

22

18

18

31

Tamil Nadu

1050

1050

864

864

32

Telangana

570

831

389

389

33

Tripura

120

120

64

64

34

Uttar Pradesh

390

390

344

342

35

Uttrakhand

120

120

-

0

36

West Bengal

1440

1440

806

802

 

 

 

***********

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.7335


(ریلیز آئی ڈی: 1839810) وزیٹر کاؤنٹر : 287
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri