سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
اتر پردیش میں این ایچ پروجیکٹس
Posted On:
07 JUL 2022 12:33PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں بھگوان بدھا کے پرنیروان کے مقام کشی نگر میں 2.5 کلومیٹر لمبائی کے 2 فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے 42.67 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔
سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ یہ فلائی اوور 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعمیر سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں آسانی ہو گی اور مقامی لوگوں کو ٹریفک جام کے مسئلہ سےبھی نجات حاصل ہو جائے گی۔
جناب گڈکری نے مزید کہا کہ ریاست اتر پردیش اور ہریانہ میں بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت ڈی این ڈی فرید آباد سے جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ (دہلی ممبئی ایکسپریس وے کو جوڑنے والا) ۔ بلبھاگ بائی پاس کے ایم پی لنک سے گرین فیلڈ کنیکٹیویٹی کی تعمیر ریاست اتر پردیش اور ہریانہ میں بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت 2,414.67 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سڑک ہائبر سالانہ سرمایہ کاری موڈ پر تعمیر کی جائے گی جس کی کل لمبائی 31.425 کلومیٹر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیر کی مدت 2 سال ہوگی اور یہ آگرہ، متھرا اور مغربی یوپی کو بھی جوڑے گی۔
*************
ش ح س ب۔ رض
U. No.7338
(Release ID: 1839804)
Visitor Counter : 138