عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ڈی او پی ٹی سرکاری ملازمین کی ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کو مربوط کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی)، انتظامی اصلاحات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) ، ایل بی ایس این اے اے مسوری، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (اے اے پی اے) اورآئی ایس ٹی ایم کی فعال شمولیت کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر یہ پر عمل کیا جا رہا ہے
مودی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں نے ہندوستان میں گورننس(حکمرانی کے اخلاق کو ہی بدل دیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مشن کرم یوگی پر تیسرے برین اسٹورمنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا تینوں صلاحیت سازی کے اہم ستون ہیں: قومی ترجیحات کا نفاذ، شہریوں کی مرکزیت، اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مطابق ہونے کا سب سے اعلی اور تیز طریقہ
प्रविष्टि तिथि:
06 JUL 2022 6:01PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت، عملہ اور تربیت کا محکمہ (ڈی او پی ٹی) سرکاری ملازمین کی ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کو مربوط کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے، ایک کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی)، محکمہ انتظامی اصلاحات (ڈی اے آر پی جی)، ایل بی ایس این اے اے مسوری، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) اور آئی ایس ٹی ایم کی فعال شمولیت کے ساتھ مربوط نقطہ نظر پر عمل کیا جا رہا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں نے ہندوستان میں طرز حکمرانی کو ہی بدل دیا ہے۔
مشن کرم یوگی پر تیسرے برین اسٹورمنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، صلاحیت کی تعمیر کے تین اہم ستون قومی ترجیحات کا نفاذ، شہری مرکوزیت، اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کو کس حد تک بہتر اور تیز رفتاری سے اپنانا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھی حکمرانی کی فراہمی کے لیے ایک مثالی عوامی انتظامیہ کو مسابقتی، موثر، لاگت سے موثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مشن کرم یوگی، حکومت کو تعاون، تال میل، اشتراک اور عمل کے لیے تجویز کرے گا، جو کہ صلاحیت سازی کمیشن کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا، 60 وزارتوں، 93 محکموں اور 2600 اداروں کے ساتھ، تیزی سے بدلتے ہوئے تکنیکی منظر نامے کے مطابق سرکاری ملازمین کی مناسب تربیت کے لیے کافی مانگ پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آزادی کے 75 سال بعد پہلی بار ہندوستان کے پاس اپنی صلاحیت سازی کا فریم ورک ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان 73 دولت مشترکہ ممالک کے سول سروسز کے فریم ورک میں مدد اور اضافہ کرے گا، جو برطانوی سول سروس سے وراثت کے طور پر ملا ہے۔ وزیر موصوف کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ گلوبل نارتھ کے ساتھ بہترین طرز حکمرانی کا اشتراک کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 'نئے ہندوستان، کے ہدف کو پورا کرنے اور اس کی امیدوں پر کھرا اترنے کے لیے حکمرانی میں "حکمرانی" سے زیادہ "کردار" میں تبدیلی کی ناگزیر ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمومیت کاروں یعنی جرنلسٹ کا دور ختم ہو چکا ہے اور یہ انتظامیہ سے کہیں زیادہ متعلق ہے کیونکہ ہم سپر اسپیشلائزیشن کے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ایک سول سروس 'مقصد کے لیے موزوں' اور 'مستقبل کے لیے موزوں' کے لیے قابلیت پر مبنی صلاحیت سازی کے نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے کردار کو نبھانے کے لیے اہم صلاحیتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور یہی مشن کرم یوگی کا اصل ہدف ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن آف انڈیا اس سال ہی 'سول سروسز کی سالانہ صحت کی رپورٹ' (اے ایچ سی ایس آر) شائع کرے گا، جس میں ہندوستانی سول سروس کی کارکردگی کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا اور مشن کرم یوگی کس طرح سول سروس میں صلاحیت کی تعمیر کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے رائے دی کہ 'گڈ گورننس' کا تصور ہندوستان کے لیے اجنبی نہیں ہے اور ملک کے قدیم ادب میں بھی اس کا خوب احاطہ کیا گیا ہے۔ اسے لوگوں کی خدمت کی مثالی حالت کے حصول اور انتظامیہ میں بحرانوں اور چیلنجوں پر قابو پانے کے ایک جامع راستے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قدیم ادب میں اچھی حکمرانی کی بنیاد دھرم (صداقت، انصاف) پر رکھی گئی ہے۔ جو شخص 'دھرم' پر عمل کرتا ہے وہ فوری طور پر اپنے آپ کو اقدار کے موجودہ مادیت کے ذخیرے سے الگ کرتا ہے۔ ایک سرکاری ملازم کے لیے دھرم کے راستے پر چلنا اور اچھے کرم کے ساتھ اس کی حمایت کرنا انتظامی فضیلت کا باعث بنے گا۔ ہندوستان میں پبلک ایڈمنسٹریشن پر قدیم ترین کاموں کی مثال مختلف مقدس متون جیسے وید، بدھ مت کے ادب اور جین مذہبی کاموں میں دی گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومتیں روایتی، تاریخی علم اور حالیہ انتظامی اصلاحات کی کوششوں کو مزید بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ گورننس، کم از کم حکومت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ مشن کرم یوگی فراہمی کو مسلسل بہتر بنانے اور بڑھانے میں کلیدی معاون ثابت ہو گا، اور وقت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی طرف سے مقرر کردہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے قابل ہو گا۔ انہوں نے کہا، اس مشن کی بنیاد اس بات کو تسلیم کرنے میں ہے کہ ایک شہری پر مبنی سول سروس جس کا کردار درست رویہ، عملی مہارت اور ڈومین علم کے ساتھ بااختیار ہو، اس کے نتیجے میں ہی 'زندگی گزارنے میں آسانی' اور 'کاروبار کرنے میں آسانی' ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بدلتی آبادی اور ڈیجیٹل دخول سماجی اور سیاسی بیداری کے پس منظر میں، سول سرونٹس کو اس طرح بااختیار بنائے جانے کی ضرورت ہے کہ وہ زیادہ متحرک اور پیشہ ور بن سکیں۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7308
(रिलीज़ आईडी: 1839715)
आगंतुक पटल : 130