وزارت خزانہ
ریونیو خسارے کی گرانٹ 7183.42 کروڑ روپے روپے 14 ریاستوں کو جاری کیے گئے
موجودہ مالی سال میں ریاستوں کو جاری کردہ کل ریونیو خسارے کی گرانٹ اب تک بڑھ کر 28733.67 کروڑ روپے ہوگئی ہے
ریاستوں کو 2022-23 میں کل 86201 کروڑ روپے کی ریونیو خسارہ گرانٹ ملے گا
Posted On:
06 JUL 2022 5:08PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمہ نے بدھ کو پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارے (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی چوتھی ماہانہ قسط میں 14 ریاستوں کو 7183.42 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 2022-23 کے لیے 14 ریاستوں کو مجموعی طور پر 86201 کروڑ روپے کی پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ کی سفارش کی ہے۔ تجویز کردہ گرانٹ اخراجات کے محکمے کی جانب سے تجویز کردہ ریاستوں کو 12 مساوی ماہانہ قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔ جولائی، 2022 کے مہینے کے لیے چوتھی قسط جاری کئے جانے کے ساتھ، 2022-23 میں ریاستوں کو جاری کردہ ریونیو خسارے کی گرانٹس کی کل رقم بڑھ کر 28733.67 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
ریاستوں کو آئین کے آرٹیکل 275 کے تحت پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹس فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈیولیشن کے بعد ریاستوں کے ریونیو کھاتوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے مالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو گرانٹس جاری کی جاتی ہیں۔
جن ریاستوں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن نے 2022-23 کے دوران پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ کی سفارش کی ہے وہ ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔
سال 2022-23 کے لیے تجویز کردہ پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ اور ریاستوں کو چوتھی قسط کے طور پر جاری کردہ رقم کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
جاری کی ریاست وار پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ ( پی ڈی آر ڈی جی)
(روپے کروڑ میں)
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
سال 2022-23 کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارش کے مطابق پی ڈی آر ڈی جی
|
ماہ جولائی 2022 کے لیے جاری کی گئی چوتھی قسط
|
2022-23 کے دوران ریاستوں کو جاری کی گئی کل پی ڈی آر ڈی جی
|
1
|
آندھرا پردیش
|
10,549
|
879.08
|
3516.33
|
2
|
آسام
|
4,890
|
407.50
|
1630.00
|
3
|
ہماچل پردیش
|
9,377
|
781.42
|
3125.67
|
4
|
کیرلا
|
13,174
|
1097.83
|
4391.33
|
5
|
منی پور
|
2,310
|
192.50
|
770.00
|
6
|
میگھالیہ
|
1,033
|
86.08
|
344.33
|
7
|
میزورم
|
1,615
|
134.58
|
538.33
|
8
|
ناگالینڈ
|
4,530
|
377.50
|
1510.00
|
9
|
پنجاب
|
8,274
|
689.50
|
2758.00
|
10
|
راجستھان
|
4,862
|
405.17
|
1620.67
|
11
|
سکم
|
440
|
36.67
|
146.67
|
12
|
تریپورہ
|
4,423
|
368.58
|
1474.33
|
13
|
اتراکھنڈ
|
7,137
|
594.75
|
2379.00
|
14
|
مغربی بنگال
|
13,587
|
1132.25
|
4529.00
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 7304
(Release ID: 1839695)
Visitor Counter : 148