شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت کی جانب سے ڈرون اور ڈرون اجزا کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 23 مستفیدین کی دوسری عارضی فہرست جاری

Posted On: 06 JUL 2022 6:13PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) نے ڈرون اور ڈرون اجزا کے لئے پیداوار سے منسلک مراعات (پی ایل آئی) کی اسکیم کے تحت 23 مستفید ہونے والوں کی دوسری عارضی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں 12 ڈرون ساز اور 11 ڈرون کے اجزا بنانے والے شامل ہیں۔ وزارت نے 4 مئی 2022 کو اہل ڈرون سازوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی 2022 تھی۔

 

پی ایل آئی کے مستفید ہونے والوں کی عارضی فہرست 2022-2021 کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج اور دیگر معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ شارٹ لسٹ کئے گئے مستفدین نے مالی سال 2022-2021 میں فروخت سے آمدنی اور قدر مین اضافے سے متعلق اہلیت کے معیار کو عبور کر لیا ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے عوامی نوٹس کے لئے یہاں کلک کریں:

 

https://www.civilaviation.gov.in/sites/default/files/Second%20provisional%20list%20of%20beneficiaries%20under%20PLI%20Scheme%20for%20drones%20and%20drone%20components.pdf

 

شارٹ لسٹ شدہ ڈرون سازوں کی فہرست درج ذیل ہے:

 

01۔ آراو اَن مینڈ سسٹمز، بنگلورو، کرناٹک

02۔ آسٹریا ایرو اسپیس، بنگلورو، کرناٹک

03۔ دھکش اَن مینڈ سسٹمز، چنئی، تمل ناڈو

04۔ اینڈیور ائیر سسٹمز، نوئیڈا، اتر پردیش

05۔ گرودا ایرو اسپیس، چنئی، تمل ناڈو

06۔ آئیڈیا فورج ٹیکنالوجی، ممبئی، مہاراشٹر

07۔ آئی او ٹیک ورلڈ ایویگیشن، گروگرام، ہریانہ

08۔ ہمہ گیر روبوٹ ٹیکنالوجیز، گروگرام، ہریانہ

09۔ راپھے ایم فائبر، نوئیڈا، اتر پردیش

10۔ روٹر پریسجن انسٹرومنٹس، روڑکی، اتراکھنڈ

11۔ ساگر ڈیفنس انجینئرنگ، پونے، مہاراشٹر

12۔ تھروٹل ایرو اسپیس سسٹم، بنگلورو، کرناٹک

شارٹ لسٹ شدہ ڈرون اجزاء بنانے والوں کی فہرست درج ذیل ہے:

 

01۔ ایبسولوٹ کمپوزیٹس، بنگلورو، کرناٹک

02۔ اڈانی-ایلبٹ ایڈوانسڈ سسٹمز انڈیا، حیدرآباد، تلنگانہ

03۔ ایڈروٹیک انفارمیشن سسٹمز، نئی دہلی

04۔ الفا ڈیزائن ٹیکنالوجیز، بنگلورو، کرناٹک

05۔ ڈائنامیک انجینئرنگ، حیدرآباد، تلنگانہ

06۔ امیجینیریم ریپِڈ، ممبئی، مہاراشٹر

07۔ ایس اے ایس ایم او ایس  ایچ ای ٹی ٹیکنالوجیز، بنگلورو، کرناٹک

08۔ سروکنٹرولز ایرو اسپیس انڈیا، بیلگاوی، کرناٹک

09۔ ویلڈیل ایڈوانس ٹیکنالوجیز، بنگلورو، کرناٹک

10۔ زیڈ موشن آتونومس سسٹمز ، بنگلورو، کرناٹک

11۔ زوپا جیو نیویگیشن ٹیکنالوجیز، چنئی، تمل ناڈو

 

مذکورہ کمپنیوں کا مشترکہ سالانہ فروخت کا کاروبار مالی سال 2021-2020 میں 88 کروڑ سے بڑھ کر مالی سال 2022-2021 میں  319 کروڑ (غیر آڈیٹ) ہو گیا ہے۔

 

ڈرون اور ڈرون اجزا کی خاطر پی ایل آئی اسکیم کے لئے اہلیت کے معیار میں ڈرون کمپنیوں کے لئے  2 کروڑ روپے اور ڈرون کے اجزا بنانے والوں کے لئے  50 لاکھ  روپے کا سالانہ سیلز ٹرن اوور اور سیلز ٹرن اوور کے 40 فی صد سے زیادہ کی ویلیو ایڈیشن شامل ہیں۔

 

ڈرون اور ڈرون کے اجزاء کے لئے پی ایل آئی اسکیم 30 ستمبر 2021 کو نوٹیفائی کی گئی۔ اسکیم کے تحت،  120 کروڑ روپےکی کل ترغیب تین مالی سال میں پھیلی ہوئی ہے جو مالی سال 2021-2020 میں تمام گھریلو ڈرون سازوں کے مشترکہ کاروبار کا تقریباً دوگنا ہے۔ پی ایل آئی کی شرح ویلیو ایڈیشن کا 20 فی صد ہے جو کہ دیگر پی ایل آئی اسکیموں میں سب سے زیادہ ہے۔ ڈرون پی ایل آئی اسکیم کی ایک انوکھی خصوصیتیہ ہے کہ جو ڈرون ساز  2021-2022 میں ویلیو ایڈیشن کی حد کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں وہ اگر 2023-2022 میں کمی کو پورا کرتے ہیں تو انہیں اگلے سال میں کھوئی ہوئی مراعات کا دعوی کرنے کی اجازت ہوگی۔ ڈرون اور ڈرون کے اجزا کی پی ایل آئی اسکیم کے لئے یہاں کلک کریں:

 

https://egazette.nic.in/WriteReadData/2021/230076.pdf

 

حکومتِ ہند نے پی ایل آئی اسکیم کے علاوہ  2030 تک ہندوستان کو عالمی ڈرون مرکز بنانے کے لئے کئی طرح کی اصلاحات کی ہیں۔ ان میں آزادانہ ڈرون رولز 2021 کا نوٹیفکیشن، ڈرون ایئر اسپیس میپ 2021 کی اشاعت جو تقریباً 90 فیصد ہندوستانی فضائی حدود کو 400 فٹ تک گرین زون کے طور پر کھولتا ہے، یو اے ایس ٹریفک مینجمنٹ  پالیسی فریم ورک 2021، ڈرون سرٹیفیکیشن اسکیم 2022 جو ڈرون سازوں کے لئے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا آسان بناتی ہے، ڈرون امپورٹ پالیسی 2022 جو غیر ملکی ساختہ ڈرونز کی درآمد پر پابندی لگاتی ہے اور ڈرون (ترمیمی) ضابطے 2022 جو ڈرون آپریشنز کے لئے ڈرون پائلٹ لائسنس کی شرط کو ختم کرتے ہیں، شامل ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1839673) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Marathi