سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نا- آیان بیٹریوں اور سپر کیپیسیٹرز کے ساتھ تیار کردہ تیزی سے چارج کی جانے والی ای- سائیکل

Posted On: 06 JUL 2022 2:45PM by PIB Delhi

سائنسدانوں نے نا- آیان پر مبنی بیٹریاں اور سپر کیپیسیٹرز تیار کرنے کے لئے نینو میٹریلز کا استعمال کیا ہے۔ انہیں تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے اور انہیں ای سائیکلوں سے مربوط کر دیا گیاہے۔ نا- آیان پر مبنی کم لاگت والی ٹیکنالوجی سستی ہو گی اور توقع کی جاتی ہے کہ اس سے ای سائیکلوں کی قیمت میں واضح کمی آئے گی۔

 

سوڈیم آئن (نا- آیان) بیٹریوں نے سوڈیم کی اعلی قدرتی کثرت اور اس کے نتیجے میں نا- آیان بیٹریوں کی کم قیمت کی وجہ سے لتھیم آئن بیٹریوں کی ممکنہ تکمیلی ٹیکنالوجی کے طور پر تعلیمی اور تجارتی دلچسپی پیدا کی ہے۔

 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی واقع کھڑگپور کے شعبہ طبیعیات کے پروفیسر ڈاکٹر امریش چندرا توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لئے تحقیق کر رہے ہیں جو کہ نا- آیان پر مبنی ہیں اور ان کی ٹیم نے بڑی تعداد میں نینو میٹریلز تیار کئے ہیں۔ اس ٹیم نے سوڈیم آئرن فاسفیٹس اور سوڈیم مینگنیج فاسفیٹس کا استعمال کیا ہے جس کی ترکیب ٹیم نے نا-آیان پر مبنی بیٹریاں اور سپر کیپیسیٹرز حاصل کرنے کے لئے کی ہے۔  اس میں حکومتِ ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)  ٹیکنالوجی کے مشن ڈویژن (ٹی ایم ڈی) کے تعاون حاصل رہا۔ ان سوڈیم مواد کو کاربن کی مختلف جدید تیاریوں کے ساتھ ملا کر بیٹری تیار کی گئی۔

 

یہ سوڈیم مواد ، لی پر مبنی مواد سے ارزاں ہے، اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اسے صنعتی سطح کی پیداوار تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ نا- آیان سیل کو بھی مکمل طور پر صفر وولٹ پر خارج کیا جا سکتا ہے جو کہ ایک کپیسیٹر کی طرح ہے جو اسے بہت سی دوسری اسٹوریج ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں ایک محفوظ آپشن بناتا ہے۔ اس حقیقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہ نا- آیان بیٹریاں تیزی سے چارج کی جا سکتی ہیں ڈاکٹر امریش نے اسے ای سائیکلوں سے مربوط کر دیا ہے جو عام لوگوں کے لیے ایک آسان اور کم لاگت والا آپشن ہے۔

 

مزید فروغ کے ساتھ ان گاڑیوں کی قیمت کو کم کرکے دس سے پندرہ ہزار روپے کی حد تک لایا جا سکتا ہے جو انہیں لی- آیان اسٹوریج ٹیکنالوجیز پر مبنی ای سائیکلوں سے تقریباً 25 فی صد سستا بناتا ہے۔ چونکہ نا-آئن پر مبنی بیٹریوں کو ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی آسان ہوگی،اس سے آب و ہوا  کے مسئلے کو حل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ سپر کیپیسیٹرز پر تحقیق جرنل آف پاور سورسز میں شائع ہوئی تھی اور ای سائیکلوں میں ان نا- آیان پر مبنی بیٹریوں کے استعمال کے بارے میں کچھ پیٹنٹ پائپ لائن میں ہیں۔

 

اس تحقیقی سرگرمی کو ڈی ایس ٹی کے مواد برائے توانائی ذخیرہ کرنے کی اسکیم کے تحت مالی اعانت فراہم کی گئی تھی۔

Publication Links: https://pubs.rsc.org/en/content/articlelanding/2021/ra/d1ra05474k

https://www.sciencedirect.com/science/article/abs/pii/S0378775321011745?via%3Dihub

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013RZO.jpg

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 

U NO-----7299



(Release ID: 1839663) Visitor Counter : 183