سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دِویانگ جنوں کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے‘سماجک ادھیکاریتا شیوِر ’
Posted On:
06 JUL 2022 1:18PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ‘ دِویانگ جن ’ کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے ایک ‘سماجک ادھیکاریتا شیویر ’ کا انعقاد معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے ( ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کے ذریعے اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ پلامو کے اشتراک سے 8 جولائی ، 2022 ء کو صبح 11:00 بجے جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے ٹاؤن ہال، میڈینی نگر میں کیا جائے گا۔
مختلف زمروں کے کل 1628 امداد اور معاون آلات ، جن کی مالیت 115.72 لاکھ روپئے ہے ، 1014 پہلے سے شناخت شدہ دِویانگ جنوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے ، جن کا اندازہ اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعے اس سال فروری اور مارچ کے مہینے کے دوران پلامو ضلع کے مختلف مقامات پر لگائے گئے تشخیصی کیمپوں کے دوران کیا گیا تھا۔
سماجی انصاف اور رتفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک ، اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیمپ کا ورچوئل طور پر افتتاح کریں گی۔ یہ تقریب پلامو حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ جناب وشنو دیال رام ، چھترا کے ممبر پارلیمنٹ جناب سنیل کمار سنگھ اور دیگر مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی ، جو تقریب کے مرکزی مقام پر ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔
تقریب کے دوران اے ایل آئی ایم سی او اور پلامو ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔
مذکورہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کا لنک درج ذیل ہے:-
https://youtu.be/bkDBu0idHuE
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ا ک ۔ ع ا )
U. No. 7296
(Release ID: 1839564)
Visitor Counter : 126