وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کے آئی این ایس ستپورہ اور  پی 8 آئی نے رمپیک ہاربر فیز میں شرکت کی

Posted On: 05 JUL 2022 6:32PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے  ملک کے اندر تیار کئے گئے فریگیٹ آئی این ایس ستپورہ اور پی 8 آئی- ایل آر ایم آر اے ایس ڈبلیو طیارے نے  ہوائی کے پرل ہاربر میں ہیں اور ایک سب سے بڑی کثیرالملکی بحری مشق رم آف دی پیسفک ایکسرسائز میں شرکت کررہے ہیں جس کو رمپک بھی کہا جاتا ہے۔  ستپورہ 27 جون 22 کو ہوائی پہنچا تھا جبکہ  پی 8 آئی طیارہ  2 جولائی 2022 کو پہنچا۔ مشق کے ہاربر فیز  میں کئی سمپوزیم ہوں گے ، مشق کی منصوبہ بندی پر مباحثے اور کھیل کود کے مقابلے ہوں گے۔ عملے نے تاریخی میوزیم شپ یو ایس ایس میسوری کا  دورہ بھی  کیا اور یو ایس ایس ایریزونا میموریل میں دوسری عالمی جنگ کے دوران اپنی جان کی  قربانی دینے والے سپاہیوں کو  خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی این ایس ستپورہ اور ایک پی 8 آئی میری ٹائم پٹرول طیارہ  اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں جو چھ ہفتوں تک جاری رہے گی۔ اس میں سخت کارروائیاں اور تربیت  ہوگی  جس کا مقصد  مل جل کر کارروائی کرنے  اور دوست  ممالک کی بحری افواج کے  درمیان اعتماد قائم کرنا ہے۔ 28 ممالک، 38 جنگی جہاز،  9 زمینی افواج، 31 بغیر پائلٹ کے نظام، 170 طیارے اور 25000 سے زائد اہلکار اس کثیرجہتی مشق میں  حصہ لے رہے ہیں۔ سمندری مرحلہ 12 جولائی 22 کو شروع ہوگا اور  4 اگست 22 کو اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

پی 8 آئی- ایل آر ایم آر اے ایس ڈبلیو طیارہ اے ایف بی ہیکیم ، جوائنٹ بیس پرل ہاربر، ہوائی، امریکہ میں، دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی سمندری مشق، رمپیک 22 کے  28 ویں ایڈیشن میں  شرکت کے لیے پہنچا ہے۔ پی 8 آئی ڈیٹجمنٹ کا  ونگ کمانڈر میٹ اسٹکلیس (آر اے اے ایف)، ایم پی آر اے آپریشنز سربراہ نے ہیکیم ایئر فیلڈ سے  استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/P8I(3)F9WR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Satpura(2)8P3V.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7264                          



(Release ID: 1839413) Visitor Counter : 140