الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سارے جہاں سے اچھا ڈیجیٹل انڈیا ہمارا’’: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


اسٹارٹ اپس اور یونیکورنس ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کے نئے محرکات ہیں

ڈیجیٹل انڈیا نئے ہندوستان کی تکنیکی دہائی پراپنے اثرات مرتب کر رہا ہے

Posted On: 05 JUL 2022 5:41PM by PIB Delhi


الیکٹرانکس اورآئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا ہے کہ حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا اقدام سے ملک کے اقتصادی منظرنامے میں زبردست کایا پلٹ ہوئی ہے، جس میں زیادہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور نوجوانوں نے ہندوستانی ڈیجیٹل معیشت کی کمان سنبھالی ہے۔


image00159PP.jpg

‘‘ سارے جہاں سے اچھا ڈیجیٹل انڈیا ہمارا۔ اب دنیا ہندوستان کی صنعتی طاقت کو سمجھنے لگی ہے اور بہت سے ملکوں نے ہماری دیسی یونیکورنس اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ اشتراک کے لئے دلچسپی لینی شروع کر دی ہے’’۔ جناب راجیوچندر شیکھر نے مہاتما مندر، گاندھی نگر میں اسٹارٹ اپس کانفرنس کے پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی، جہاں کل ڈیجیٹل انڈیا ویک تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔


الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور کئی دیگر اکابرین اس موقع پر موجود تھے۔


اسٹارٹ اپس اور یونیکورنس کے متعدد بانی یا ساتھی بانی بشمول خواتین بھی ڈائس پر موجود تھے۔


ان میں سے بہت سے صنعت کاروں بشمول غزل الگھ، (ماما ارتھ کی بانی)، ورون کھیتان (ساتھی بانی اربن کمپنی)، روہن ورما (سی ای او میپ می انڈیا)، سریناتھ رام کرشنن (شریک بانی جیتویرک)، انل شرما (ٹی سی ایس)، سونیا سوروپ گھوسکی وغیرہ نے اپنے تجربات بیان کئے کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے لائے گئے ڈیجیٹل اقدامات سے ان لوگوں نے کس طرح فائدہ اٹھایا۔


جناب چندر شیکھر نے اپنے حالیہ دورۂ برطانیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی کابینہ کے کئی وزراء سے ہندوستان کے 50 اسٹارت اپس اور یونیکورنس کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور ساجھیداری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔


انہوں نے کہا کہ ہماری قائدانہ صلاحیتوں اور صنعت و کاروبار کی صلاحیتوں سے نئے ہندوستان کی تشریح ہو رہی ہے۔


 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پیر کی شام میں ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کا افتتاح کیا تھا، جس کا موضوع ہے، ’’نئے ہندوستان کی تکنیکی دہائی کا محرک’’۔ گاندھی نگر، گجرات میں یہ افتتاح کیا گیا تھا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا کے کئی اقدامات اور پروگراموں کا آغاز کیا، جن میں ’’ انڈیا اسٹیک‘‘، انڈیا اسٹیک. گلوبل، مائی اسکیم، سروس ڈسکوری پلیٹ فارم، میری پہچان، نیشنل سنگل سائن آن (این ایس ایس او)، ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی، بھاشادان، ڈیجیٹل انڈیا جنیسس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ای-بُک ’’ کیٹلائزنگ نیو انڈیا ٹیک ایڈ‘‘ کی نقاب کشائی کی۔ چپس ٹو اسٹارٹ اپس ( سی ٹو ایس)، پروگرام کے تحت امداد یافتہ 30 اداروں کے پہلے گروپ کا بھی اعلان کیا گیا۔



جناب مودی ڈیجیٹل میلہ بھی گئے، جہاں ڈیجیٹل پروگراموں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق دو سو سے زیادہ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ پورے ملک سے ڈیجیٹل انڈیا اقدامات کے 1500 سے زیادہ مستفیدین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ چند مستفیدین کو زیراعظم کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپنے تجربات سے انہیں آگاہ کرنے کا موقع ملا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1839410) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada